Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی نے پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا

Published

on

بانی و چئیرمین پاکستانی بنگالیز ایکشن کمیٹی شیخ محمد فیروز نے پاکستان پیپلز پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران شیخ محمد فیروز کا کہنا تھا کہ میں نے سندھ کی عوام اور اپنی برادری کے وسیع تر مفاد میں تقریبا 7سال قبل پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اس بنیاد پر اختیار کی تھی کہ یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی ہے،اس پارٹی میں شمولیت کی پاداش میں مجھے دو سال جھوٹے ریفرنسز،مقدمات میں گرفتار رکھا گیا،جن میں یہ تھاکہ میں نے سرکاری اراضی بیچی ہے وہ بھی اس سن میں جبکہ میری عمر 14 سال تھی۔

شیخ محمد فیروز نے کہا کہ میرا جرم صرف یہ تھا کہ میں نےلاکھوں عوام کے ساتھ پیپلز پارٹی جوائن کی،ان تمام جھوٹے مقدمات ، تکالیف،اسیری کے باوجود میںنے سندھ کی عوام اور اپنی برادری کے وسیع تر مفاد میں پاکستان پیپلز پارٹی میں اپنی شمولیت برقرار رکھی،لیکن اس 07 سال کے عرصے میں جس میں دو سال میری اسیری بھی شامل ہے، باجود سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہونے کے نا سندھ میں کسی قسم کی بہتری نظر آئی اور نا ہی میری برادری کے حوالے سے کوئی ریلیف ملا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حالات کو دیکھ کر معلوم یہ ہوتا ہے کہ شاید مستقبل میں بھی عوام کو کوئی ریلیف نہ ملے، چونکہ میں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے وژن کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جوکہ مجھے اس 07 سال کے عرصے میں نظر نہیں آئی لہذا میں بطور ممبر سندھ کونسل(پاکستان پیپلز پارٹی)،ٹکٹ ہولڈر ممبر قومی اسمبلی ہونے کے آج میں اور میری پوری ٹیم جن میں اردو اسپیکنگ،کشمیری برادری،پختون برادری،سندھی برادری، پاکستانی بنگالی برادری، سرائیکی برادری و دیگر شامل ہیں ہم سندھ کی عوام اور اپنی برادری کے وسیع تر مفاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوتے ہیں،میں اعلان کرتا ہوں کہ آج سے پاکستان پیپلز پارٹی سے میرااور میری ٹیم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین