Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کسٹمز کے معاملات چلانے کے لیے خصوصی کسٹمز بورڈ تشکیل دینے جانے کا امکان

Published

on

Facing a shortfall of 104 billion in tax collections, another mini-budget is likely to be brought

نگراں حکومت کی جانب سے جاری اصلاحاتی منصوبے کے تحت پاکستان کسٹمز کے معاملات چلانے کے لیے خصوصی کسٹمز بورڈ تشکیل دیئے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکس اصلاحات کے پروگرام کے تحت پانچ وفاقی سیکرٹریز بشمول خزانہ، صنعت و پیداوار، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، کامرس اور داخلہ کسٹمز بورڈ کے ممبران ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر کے چیئرمین امجد زبیر ٹوانہ نے حال ہی میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔

حکومت نے مبینہ طور پر کسٹمز ڈپارٹمنٹ میں “ممبر اپریزمنٹ” کی ایک نئی پوسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اپریزمنٹ کو آپریشنز اور انفورسمنٹ سے الگ کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا نئے اصلاحاتی فریم ورک کے تحت ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں مزید شعبوں کو شامل کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

مزید برآں، ٹیکس حکام تمام سپلائی چین کی نگرانی اور اسمگلنگ کے خطرے کو کم یا ختم کرنے کے لیے مخصوص شعبوں میں ایک الیکٹرانک انوائسنگ سسٹم بھی متعارف کرائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین