Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دالوں کی قیمت 40 سے 50 روپے تک بڑھ گئی، آٹے کی قیمت میں بھی اضافے کا خدشہ

Published

on

وفاقی بجٹ میں درآمدی ٹیکس میں رد و بدل کے بعد دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ دالیں 40 سے 50 روپے فی کلو تک مہنگی ہوگئیں۔

ماش کی دال کا نرخ 40 روپے کے اضافے سے 520 روپے فی کلو ہوگیا۔ چنے کی دال 40 روپے فی کلو کے اضافے سے 230 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہو رہی ہے۔

40 روپے کے اضافے سے مسور کی دال 260 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے لگی۔ بڑا کابلی چنا 10 روپے کے اضافے سے 320 روپے فی کلو کے نرخ پر فروخت ہونے لگا۔

گندم کے ڈیلرز، ہول سیلرز اور فلور ملز کے کاروبار پر وِدہولڈنگ ٹیکس لگنے سے آٹے، میدے اور فائن آٹے کے نرخوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 185 روپے جبکہ میدے اور فائن آٹے کی قیمت میں 800 روپے فی بوری تک اضافے کا خدشہ ہے۔

وِدہولڈنگ ٹیکس لگنے کے بعد 20 کلو گرام آٹے کی قیمت 1830 روپے تک پہنچ جائے گی۔ فائن میدے کی 80 کلو گرام کی بوری کی قیمت 8600 روپے تک پہنچ جائے گی۔ اس کے نتیجے میں عام صارفین متاثر ہوں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے وِد ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین