Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وزیراعظم کا آئی ایم ایف سے رابطہ بے سود، پاکستان شرائط پر عمل کرے، سیاسی حالات پر نظر ہے، مشن چیف

Published

on

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے 9واں جائزہ مکمل کرنے میں مدد مانگی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان میں جاری سیاسی بحران کو آئینی اور قانونی طور پر حل کرنے سمیت دیگرنئی شرائط رکھ دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نےآئندہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز بھی آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دی ہیں،آئی ایم ایف بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سے بات چیت کرے گا۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کے حکام کو آئی ایم ایف کی شرائط پر من وعن عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فارن ایکسچینج مارکیٹ بحال کرے،  قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بیرونی فنانسنگ درکار ہے،آئندہ بجٹ کی منظوری انتہائی اہم ہے،حکومت مقامی ٹیکس آمدن بڑھانے کے اقدامات کرے،حکومت سرکاری اداروں کے نقصان کو کم کرے۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں،ملکی سیاسی صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے،امید ہے مسائل قانون اور آئین کے مطابق حل ہوں گے۔

ناتھن پورٹر نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان بیرونی شراکت داروں سے فنانسنگ حاصل کرے، اقتصادی استحکام کے لیے پالیسیوں پر گامزن رہنا اہم ہے،پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں،قرض پروگرام کے اختتام سے قبل بورڈ میٹنگ کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین