Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے لیے نئی حدبندی کے بعد شیڈول کا اعلان ہوگا، ذرائع الیکشن کمیشن

Published

on

The schedule will be announced after the new delimitation for local body elections in Islamabad, sources Election Commission

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نئے ترمیم شدہ ایکٹ کے مطابق کرانے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق نئی قانون سازی سے یونین کونسلز میں وارڈ کی تعداد6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی، ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی دوبارہ حلقہ بندیاں بھی لازمی ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہناہےکہ پرانا شیڈول معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیاجائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کا گزٹ نوٹیفکیشن کا منتظر ہے، یونین کونسل کی وارڈز کی تعداد نئی قانون سازی سے 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی،ترمیمی ایکٹ کے مطابق وارڈز کی دوطارہ حلقہ بندیاں کرنا لازمی ہے ۔

ذرائع نے کہا کہ پرانے شیڈول کو معطل کرکے نیا انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا،امیدواروں کو نئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے ہوں گے،ترمیم شدہ قانون سازی کے مطابق الیکشن کا طریقہ کار بھی تبدیل ہوچکا ہے،چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب اب براہ راست نہیں ہوگا۔

خواتین یوتھ کسان اور اقلیتی امیدواروں کا انتخاب بھی وارڈ کے جیتے والے 9 امیدوار ہی کریں گے،نئے قانون کاگزٹ نوٹیفکیشن تاحال نہ ہونے کے باعث موجودہ شیڈول کے مطابق ہی امیدواروں کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین