تازہ ترین
آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آئی پی پیزمعاہدےکےخاتمےتک دھرناجاری رہےگا،ہم ہرصورت پرامن رہ کردھرنادیں گے،قوم کےساتھ جھوٹ بولنےکاسلسلہ بندکیاجائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کو آج 4 روز ہوچکے ہیں،عوام دھرنے کو سراہتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں ان کی نمائندگی ہورہی ہے،عوام دھرنے میں بڑی تعداد میں شریک ہورہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے جو ماحول بنادیا گیا ہے اس میں عام آدمی کی کوئی آواز نہیں تھی،جماعت اسلامی کا یہ دھرنا ایک تاریخی دھرنے کی شکل اختیارکرچکا ہے،ہمارا دھرنا عزم،ہمت اور حوصلے کا پیغام بن کر دنیا کے سامنے آرہا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا بھر سے پاکستانیوں نےجماعت اسلامی کے دھرنے کو سراہا ہے،جماعت اسلامی نے عوام کے مسائل کو دیکھتے ہوئے دھرنے کا فیصلہ کیا،کل مری روڈ پر خواتین کا بڑا جلسہ کیا جائےگا،پنجاب حکومت جماعت اسلامی کی خواتین کارکنان کو روک رہی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج لاہور سے خواتین کا قافلہ روانہ ہوا تھا جسے روکا گیا،پنجاب اور وفاقی حکومت رکاوٹیں ڈال کر اپنے لئے حالات خراب کررہی ہے،جماعت اسلامی کے دھرنے کو رکاوٹوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،پنجاب اور وفاقی حکومت سے کہتا ہوں فوری رکاوٹوں کا خاتمہ کرے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام مسائل کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں،ان کے حل کیلئے نکلے ہیں،حکومت ہوش کے ناخن لے، عوام کے مسائل مزید نہ بڑھائے،حکومت کےتمام کام اشتہارات میں ہوتے نظر آتےہیں عملاً کچھ نہیں ہورہا،بدامنی کی فضا نہیں چاہتے،ہر صورت پرامن رہناچاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز سے ماضی میں ناجائز معاہدے کئے گئے،ناجائز معاہدوں کے پیسے عوام کیوں دیں،لاہورمیں شدیدگرمی اوربارش کےدوران بھی دھرناہوگا،دھرنےمیں رکاوٹیں ڈالی گئیں توتوڑدیں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان تصادم کے راستے کا متحمل نہیں ہوسکتا،آئی پی پیزمعاہدےکےخاتمےتک دھرناجاری رہےگا،ہم ہرصورت پرامن رہ کردھرنادیں گے،قوم کےساتھ جھوٹ بولنےکاسلسلہ بندکیاجائے،لوگوں نے جماعت اسلامی کے دھرنےسے امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مفت پٹرول بہت بڑے طبقے کو ملتا ہے عوام اس کے پیسے کیوں دیں؟کیا بڑے افسران کو بجلی مفت نہیں ملتی؟وزیراعظم آج ہی ایک آرڈیننس جاری کرکے اقدامات کرسکتے ہیں،یہ کیا طریقہ ہے کہ سرکارکی بڑی گاڑیوں کا بوجھ بھی عوام اٹھائیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جونیجو دور میں اقدام ہوچکا ہے،کوئی گاڑی ایک ہزار سی سی سے اوپر نہ ہوتی تھی،حکومتی اور سرکاری حکام کی مراعات ختم ہونی چاہئیں،آئی پی پیز سے جو معاہدے کئے گئے انہیں پبلک کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اقدامات چاہتی ہے تو آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو پبلک کرے،معاہدے پبلک ہوں گے تو 50 فیصد آئی پی پیز ویسے ہی بند ہو جائیں گی،کیپسٹی چارجزکسی طورپرقابل قبول نہیں،جماعت اسلامی کا دھرناہرگزرتےدن کےساتھ طاقتورہوتاجارہاہے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں