پاکستان
سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز میں فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی

سپریم کورٹ نے نجی میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق کیس میں درخواست ناقابلِ سماعت قرار دےدیا. جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیٸے کہ آپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنے سے متعلق کیاکام؟
جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل کالجز کی فیس پر کون سان قانون لگتاہے؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتا۔
جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیاہے؟ درخواست گزار وکیل ذاتی حیثیت میں ذوالفقاراحمد عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم، صدر مملکت کو میڈیکل فیس کے حوالے سے خط لکھا ہے، ہمارے بچوں نے تو لاکھوں فیس ادا کرکے پڑھ لیا ہے، آنے والے طلباء کے مستقبل کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایاگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیاگیا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ آپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنے سے متعلق کیاکام؟ فیس ریگولیٹری جب بنا ہوا ہے تو کیا وہاں گئے ہیں؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتے؟ سپریم کورٹ نے حکمنامہ لکھواتے ہوئے درخواست نپٹاتے ہوئے ناقابلِ سماعت قرار دےدی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور