Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سپریم کورٹ نے قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب کرلیں

Published

on

سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ساری جائیداد کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے وفاق، بلوچستان حکومت اور ایف آٸی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل پرسماعت کی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم سوچ رہے ہیں اس کیس میں کیا کریں کیا، قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے، جس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ آپ صرف مجھے سن لیں اور فیصلہ دے دیں، قاسم سوری کے ساتھ ابھی تک رابطہ نہیں ہوا۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آپ کلائنٹ کو پکڑ کر تو نہیں لا سکتے، انہیں بتائیں کہ سپریم کورٹ کو ایسے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

نعیم بخاری نے کہا کہ جوبھی کرنا ہے جلدی سے کردیں، آپ مجھے حکم دیتے ہیں تو میں کیس چھوڑ دیتا ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میں اتنے خوبصورت شخص کو کیسے کہہ سکتا ہوں کہ کیس چھوڑدیں۔

جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ آپ کورٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں، آپ ان کو ہمارا پیغام پہنچائیں، جس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ میرا کوئی رابطہ ہی نہیں ہے پیغام کیسے بھیجوں۔

بعدازاں سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

اسی کے ساتھ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج کی سماعت کا حکم نامہ لکھوا دیا۔

حکم نامے کے مطابق اخباروں میں اشتہار دیا لیکن قاسم سوری نہیں آئے، وکیل نعیم بخاری کا بھی اپنے کلائنٹ سے رابطہ نہیں ہے، وفاقی حکومت، بلوچستان حکومت اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت قاسم سوری کی ساری جائیداد کی تفصیل جمع کروائے، وفاقی حکومت اور ایف آئی بتائے کہ قاسم سوری کیسے بیرون ملک گئے؟۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین