Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس سردار طارق کے خلاف درخواست خارج کردی

Published

on

سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس طارق مسعود کے خلاف شکایت متفقہ طور پر خارج کر دی ہے۔؎چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے  سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس  میں جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف آمنہ ملک کی شکایت پر غور کیا گیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت آمنہ ملک نے درج کروائی تھی،  کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی اور ان کےخلاف شکایت کنندگان کو بھی نوٹس جاری کیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف شکایت کرنے والی خاتون آمنہ ملک نے عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے میری کی شکایت سنی، شکایت سننے کے بعد کہا، کہ آپ جا سکتی ہیں،   مجھے علم نہیں کہ میری شکایت پر کیا حکم جاری کیا گیا۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کے جج، جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی چیلنج کردی، انہوں نے کارروائی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

جسٹس مظاہر نقوی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ ٹیکس حکام کی جانب سے اثاثوں پر کبھی کوئی نوٹس نہیں آیا، میرے خلاف شروع کی گئی مہم عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، جوڈیشل کونسل نے میرے اعتراضات دیکھے بغیر آئندہ کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔

درخواست میں وفاق، صدر مملکت اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین