ٹاپ سٹوریز
5 جون کو امریکی حکومت بلوں کی ادائیگی کے قابل نہیں رہے گی، وزیر خزانہ جینیٹ ییلن کا انتباہ
امریکا کی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ 5 جون کو امریکی حکومت قرض کی حد کو چھو لے گی اور اپنے بلوں کی ادائیگی و اخراجات کے لیے رقم ہوجائے گی۔
جینیٹ ییلن نے یہ انتباہ امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں کیا ہے، اس خط میں قانون سازوں اور وائٹ ہاؤس کو کام کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے تاکہ ڈیفالٹ کے نقصانات سے بچا جا سکے۔
جینیٹ ییلن کے خط میں کہا گیا ہے کہ اگر کانگریس نے 5 جون تک قرض کی حد میں اضافہ نہ کیا یا اس حد کو معطل نہ کیا تو حالیہ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق حکومت کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے وسائل ناکافی ہوں گے، کانگریس جلد از جلد اس پر کام کرکے امریکا کے اعتماد اور ساکھ کو محفوظ کرے۔
امریکی کانگریس کے ایوان زیریں کے سپیکر کیون میک کارتھی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے لیکن ابھی حتمی معاہدے کی منزل دور ہے۔