Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد میں 17، پنجاب میں 38 مقدمات درج، رپورٹ عدالت میں پیش

Published

on

شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 17 کیسز درج ہیں، پنچاب میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 38 مقدمات درج ہیں۔

شاہ محمود قریشی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔

عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 17 کیسز درج ہیں،پنچاب میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 38 مقدمات درج ہیں۔بلوچستان ، سندھ اور خیبر پختونخواہ میں کوئی مقدمہ درج نہیں،نیب اور ایف آئی اے میں بھی شاہ محمود قریشی کیخلاف کوئی کیس نہیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں 17 مقدمات درج ہیں، کیا اتنے تھانے موجود ہیں؟

شاہ محمود قریشی کے وکیل تیمور ملک نے کہا کہ نومئی کو شاہ محمود قریشی کراچی میں تھے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ صرف پولیس کے کیسز ہیں، یا کسی اور ادارے میں بھی ہیں؟ دو تین کیسز ہوں سمجھ آتی ہے تھوڑ پھوڑ کر دی ہو گی، مگر 38 کیسز؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں اس متعلق رپورٹ جمع کروا دوں گا۔عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین