Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

وزیراعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن تاخیر کا کوئی حکم نہیں، نگران وزیر اطلاعات

Published

on

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن تاخیر سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں تھا، الیکشن کی تاریخ دینا، تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کااختیار ہے۔

سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایوان بالا میں الیکشن التوا کی قرارداد میں دلائل دینے کا موقع نہیں ملا، وزیراعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن تاخیر سے متعلق کوئی حکم موجود نہیں تھا۔

نگراں وزیر نے کہا کہ آرٹیکل 218(3)، الیکشن کرانا، تاریخ دینا، تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کااختیار ہے، قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کئے گئے، وہ حقیقی مسائل ہیں، لیکن ہم کسی آئینی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی سیاست اور انتخابات کی تاریخ میں یہ مسائل پہلے بھی موجود رہے ہیں، سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، موسم اور دیگر مسائل کا خیال رکھنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

نگراں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی حلقے کی طرف سے کوئی ایسا اشارہ نہیں ملا جس میں واضح پیغام ہو کہ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، الیکشن کے التواء یا انعقاد کا آئینی اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین