Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کو قید کرنے والے ہار چکے، بجٹ بنانے والے کو جیل میں ہونا چاہیے، علامہ راجہ ناصر عباس

Published

on

پی ٹی آئی اتحادی رہنما علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قید کرنے والے اب ہار چکے ہیں۔وطن کی خاطر آپ کو مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا پڑے گا۔ بجٹ بنانے والے کو میڈل نہیں بلکہ جیل میں ہونا چاہیے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس کا مزید کہنا تھا کہ کل ملک بھر میں عوام نے وطن کی خاطر نکلنا ہے، بانی چیئرمین کو کسی گناہ کے بغیر قید رکھا گیا ہے، ہارا ہوا لشکر حقیر اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کیا گیا، ان کا ایک ہی حربہ ہے کہ عوام اور فوج کو لڑایا جائے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ بجٹ میں عوام پر مہنگائی کا بم گرایا گیا،ہم پر مسلط ٹولا چاہتا ہے کہ سب کچھ تباہ و برباد ہو جائے حکومت میں ایسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں پاکستان ٹوٹے گا اور سندھ بلوچستان ہم لیں گے، ہارا ہوا لشکر کسی کے کندھے پر رکھ کر چلانا چاہتا ہے اگر یہ سچے ہوتے تو سی سی ٹی وی کی فوٹیج سامنے لیکر آتے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عوام نہیں چاہتے کہ ملک تباہ ہو، یہ ملک کو بچانے کا وقت ہے، بانی چیئرمین اور ملک کی 90 فیصد عوام پاکستان کی بائنڈنگ فورس یے، بجٹ بنانے والے کو میڈل نہیں جیل میں ہونا چاہیئے بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ جی ایچ کیو میں گھس کر آگ لگاؤ یہ ہوس کے قیدی اور ہارا ہوا لشکر ہے جو نشان عبرت بنے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین