Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کا آج 8 واں یوم شہادت ہے

Published

on

پاکستان ائیرفور س کی پہلی شہید خاتون پائلٹ،فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو8 برس بیت گئے،لڑاکا طیارہ  کی تربیتی پرواز کے  دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

18 مئی سن 1992انیس کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی.

تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جارہی تھی،جنھوں نے سن 65 اور71 کی جنگوں میں ۔بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں.

پی اے ایف رسالپور سے مریم کو فائٹر کنورشن کے لیے ایم ایم عالم ائیر بیس بھیجا گیا،جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی،مریم نے اپنے والد کے نقش قدم پر افواج پاکستان میں شامل ہونے کو ترجیح دی.

24 نومبر2015کی صبح  مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پرواز پر روانہ ہوئی،اسی دوران لڑاکاجہاز میں فنی خرابی پیدا ہوگئی،جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہوگیا،انتہائی مشکل اور قلیل وقت میں اپنی جان کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین