Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

آرٹ

عمران پیرزادہ کی فلم، تھرٹی ڈیز، کا ٹریلر اور گانا جاری

Published

on

امریکا میں جنوبی ایشیا کے اداکاروں کی بنائی گئی فلم دی 30ڈیز کا ٹریلراورگانا، تیری یادیں، ریلیز کردیاگیا۔ فلم کی کہانی بیک وقت ایکشن،سسپنس اورتھرل پرمشتمل ہے۔ فلم کے ڈائریکٹرجولیس جون جبکہ ڈائریکشن ریما کپانی نے دی ہے۔

اسکرپٹ امایا سردارنے لکھا ہے،فلم پروڈکشن بلیک ایگل فلمزاورجادوفلمز کی جانب سے ریلیز کی جائیگی،فلم کی کاسٹ میں پاکستان ٹیلی وژن اورفلم کے معروف ایکٹرعمران پیرزادہ کے علاوہ شعیب سہیل،پوجا گھنیش،چنتیاہولن،ثابت چوہدری،گورپیت سنگھ،سپنا سوری،یاسربشیر اورریما کپانی شامل ہیں،فلم 30ڈیز کو مکمل طورپرامریکا میں شوٹ کیا گیا ہے۔

فلم کو پاکستان اورامریکا میں بیک وقت ریلیز کیا جائےگا،اداکارعمران پیرزادہ کے مطابق فلم کی ٹیم نئی ہونے کے باوجود ان کے کام میں ایک پختگی اورتجربہ جھانکتا ہے،مجھے دلی طورپرخوشی ہوئی کہ نوجوانوں کی ٹیم نے اس فلم کی میکنگ کا بیڑہ اٹھایا،مجھے امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کے معیارپرپوری اترے گی۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین