Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پارٹی میں غدار بیٹھے ہیں،تحریک انصاف کور کمیٹی میں تلخ جملوں کا تبادلہ، پھوٹ پڑ گئی

Published

on

The leadership of PTI Lahore failed to mobilize the workers for the rally, they submitted their own arrests, party sources.

تحریک انصاف کے چیئرمین کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کے بعد پارٹی میں دراڑیں پڑگئیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی کی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے 2 گروپ آمنے سامنے آگئے اور اس دوران سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کی میٹنگ کی تفصیلات اور ریکارڈنگ باہر نکلنے پر رہنماؤں نے ایک دوسرے کو غدار قرار دیا اور الزامات بھی لگائے۔

عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت ان اختلافات کو سوشل میڈیا پر بھی لے آئے ہیں اور پارٹی کی کور کمیٹی، لیگل ٹیم کی میٹنگز کی ریکارڈنگز دشمنوں اور میڈیا کو فراہم کرنے کا الزام عائد کردیا ہے۔

شیرافضل مروت نے ٹویٹر پر لکھا کہ خان لیگل ٹیم اور پی ٹی آئی کور کمیٹی کے غداروں نے میری جان خطرے میں ڈال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میں غداروں کی موجودگی کسی شک و شبہ سے بالاتر ہے۔

شیرافضل مروت نے لکھا کہ غداروں نے کور کمیٹی کے اجلاسوں کی ریکارڈنگ مخالفین اور حتیٰ کہ میڈیا والوں تک بھی پہنچائی ہے۔ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ لیگل ٹیم کی زوم میٹنگز کی تفصیلات/ریکارڈنگ باہر کے لوگوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں، جس نے میری زندگی اور آزادی کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ میں پہلی بار زیر زمین گیا ہوں، اور مجھے کسی بھی وقت نامزد ٹیم کے ہاتھوں پکڑا جا سکتا ہے۔

شیرافضل مروت نے لکھا کہ میں نے پارٹی میں موجود لوگوں کو بتایا اور میرا پیچھا کرنے والوں کے بارے میں پیغامات ریکارڈ کئے۔ کل میں روپوش ہو گیا، اور مجھے یقین نہیں ہے کہ میں محفوظ ہوں، لیکن میں نے اپنے پیچھا کرنے والوں کی شناخت کر لی ہے اور لاپتہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کے لیے ان کے نام وکلاء کے ایک گروپ کو بھیج دیے ہیں۔

شیرافضل مروت نے لکھا کہ پارٹی کے انتہائی قریبی حلقوں میں لوگوں پر بھروسہ کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اگر پارٹی کے متعلقہ افراد نے مجھے اجازت دی اور اگر میں شکار سے بچ گیا تو بہت جلد غداروں کے نام بتاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق کئی اراکین کی رائے ہے کہ کور کمیٹی کے اجلاس میں اب سنجیدہ معاملات پر گفتگو نہیں ہوسکتی۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ایک ممبر نے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ یہاں کمیٹی میٹنگ میں ایک غدار بیٹھا ہوا ہے۔ عمر ایوب اور شبلی فراز اجازت دیں تو پارٹی کے اندر غدار کی نشاندہی کردوں گا۔

پارٹی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کور کمیٹی میں غدار قرار دینے والے ممبر سے عمر ایوب مسلسل رابطے میں ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر ایوب اور شاہ محمود قریشی کے درمیان بھی چیئرمین پی ٹی آئی کا جانشین بننے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین