Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ترکی الیکشن نتائج،صدر کے لیے 28مئی کورن آف الیکشن، پارلیمان میں اردوان کی اکثریت برقرار

Published

on

ترکی میں گزشتہ روز( اتوار) صدارتی الیکشن کے لیے ہونے والی پولنگ میں کوئی امیدوار پول ہونے والے ووٹوں کا پچاس فیصد حاصل کرتا دکھائی نہیں دیتا، اب تک آنے والے نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ صدر کے لیے اٹھائیس مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی جبکہ پارلیمنٹ کے لیے بھی گزشتہ روز ووٹ ڈالے گئے، پارلیمنٹ میں صدر رجب طیب اردوان کی جماعت اکثریت سیمٹنے میں کامیاب دکھائی دیتی ہے۔

صدر رجب طیب اردوان کو بیس سال پہلی بار مشکل الیکشن درپیش تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اب تک گنتی کے مطابق 49.59 فیصد ووٹ لئے ہیں اور ان کے حریف کلیچ در اولو نے 44.67 ووٹ  لئے ہیں، صدر اردوان دوڑ میں آگے ہیں لیکن ترک صدارتی الیکشن میں جیت کے لیے کل ڈالے گئے ووٹوں کا پچاس فیصد لینا ضروری ہے۔اب تک 94.24 فیصد بیلٹ بکس کھولے گئے ہیں۔

صدر اردوان نے ابتدائی نتائج کے بعد ٹویٹر پر تمام ووٹر کا شکریہ ادا کیا۔ اس الیکششن میں تیسرے صدارتی امیدوار سنان اوغان نے پانچ فیصد ووٹ لے کر دونوں بڑے امدواروں کی کامیابی کا راستہ روکا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رن آف الیکشن میں وہ کس امیدوار کے پلڑے میں اپنا وزن ڈالتے ہیں۔

ترک انتخابات میں ٹرن آؤٹ روایتی طور پر زیادہ ہوتا ہے، اوراس سال ٹرن آؤٹ خاص طور پر زیادہ تھا۔استنبول، انقرہ، ازمیر اور انطالیہ جیسے بڑے شہر اہم انتخابی  میدان تھے۔ استنبول میں صبح سویرے ہی پولنگ اسٹیشنوں کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

الیکشن کے آخری دنوں میں کرد ووٹروں نے فیصلہ بدل کر کلیچ در اولو کے حق میں جانے  کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے کلیچ در اولو اس معرکے کو رن آف تک لے جانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اتوار کی رات جیسے ہی ووٹوں کی گنتی ہوئی، اپوزیشن نے دعویٰ کرنا شروع کر دیا کہ سرکاری نیوزایجنسی نتائج غلط بیان کر رہی ہے اور حکمران جسٹس پارٹی بھی جہاں بھی ہار رہی تھی چیلنج کر رہی تھی۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے ابتدائی نتائج نے اردگان کو ایک وسیع برتری کے ساتھ دکھایا، جو کہ رات گزرنے کے ساتھ ساتھ کم ہوتی گئی۔

صدر اردوان اور کلیچ دار اولو، دونوں نے اپنے پولنگ ایجنٹوں پر زور دیا کہ وہ نتائج کے حتمی ہونے تک بیلٹ بکس کی حفاظت کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین