Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

ٹویٹر لوگو، کافی ٹیبلز اور کرسیوں کی نیلامی، ایلون مسک کا نیا انوکھا فیصلہ

Published

on

امریکی ارب پتی اور کامیاب بزنس میں ایلون مسک  نے ٹویٹر لوگو سمیت دیگر یادگار اشیاء کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔

نیلام ہونے والی اشیاء میں کافی ٹیبلز،پرندوں کے پنجرے ،آئل پینٹنگز، کرسیاں، ڈی جے بوتھ  سمیت مختلف موسیقی کے آلات شامل ہیں۔

نیلامی میں پیش کی جانے والی  اشیاء میں سے چند  کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکی ہیں  جن میں سے ایک تصویر سابق امریکی صدر باراک اوباما کی بھی ہے،2012 کے الیکشن میں جیت کے بعد  انکی آئل پینٹنگ  کی تصویر جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو گئی ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرکا نام  تبدیل کر کے ایکس رکھا  ہے،انہوں نے ایکس خریدنے کے بعد اس سوشل میڈیا ایپ میں بہت سی تبدیلیاں کیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو نوکریوں سے بھی نکالا، ایلون مسک( ایکس دی ایوری تھنگ ایپ) بنانا چاہتے ہیں جس میں سب کچھ ہو۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین