ٹاپ سٹوریز
گوادر میں فورسز پر حملہ کرنے والے 2 دہشتگرد مارے گئے، ہمارے شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے، چین
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں دہشتگردوں نے ایک فوجی قافلے پر حملہ کیا جس کے بعد آپریشن میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ’اتوار کو گوادر میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے کارروائی کے دوران چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں کا استعمال کیا تاہم موثر اور تیز ردعمل کے باعث دو دہشت گردوں کو‘ ہلاک کیا گیا ہے۔
اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’کسی فوجی یا سول افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک میں امن اور خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
خیال رہے کہ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق گوادر میں چینی انجینیئروں کے قافلے پر حملہ ہوا تاہم آئی ایس پی آر کے بیان میں اس کا ذکر نہیں کیا گیا۔
نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق گوادر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے اتوار کی صبح ایئرپورٹ روڈ پر فقیر کالونی پل کے علاقے میں دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سنی تھیں۔ ایک شہری نے بتایا کہ زوردار دھماکوں کے بعد دیر تک انھوں نے فائرنگ کی آوازیں سنی۔
شہری کے مطابق دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ اندازاً ایک گھنٹے تک جاری رہا جبکہ علاقوں کی شاہراہوں کو شہریوں کی آمد و رفت کے لیے بند کیا گیا۔
گوادر حملے کے بعد چین نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تخریب کاروں کو سخت سزائیں دیں اور چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
پاکستان میں چینی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوادر پورٹ پراجیکٹ کے قریب چینی قافلے پر فائرنگ کی گئی اور بموں سے حملہ کیا گیا۔ یہ قافلہ گوادر ایئرپورٹ سے ساحلی علاقے کی جانب آ رہا تھا۔
اس کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
چین نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان ’تخریب کاروں کو کڑی سزائیں دے اور چینی شہریوں، ادارے اور منصوبوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کرے۔‘
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں