Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

لائف سٹائل

عرب پس منظر میں بننے والے ڈرامہ کی ٹیم سے اماراتی قونصل جنرل کی ملاقات

Published

on

اماراتی قونصل جنرل نے پاکستان چینل پرنشر ہونے والے ڈرامے میں عربی پس منظرکے ناموں حمدان اورحارب نامی کرداروں پرٹیم کی کاوش کو سراہا۔

اماراتی قونصل جنرل کراچی نے پاکستانی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامہ کی ٹیم سے خصوصی ملاقات کی، بخیت عتیق الرومیتی نے نجی چینل کی ڈرامہ ٹیم کو بین الاقوامی پذیراٸی پر مبارک باد دی،اس موقع پریواے ای کے قونصل جنرل کا کہناتھا کہ ڈرامے کے کرداروں کے لیٸے استعمال کیٸے جانے والے نام حمدان اور حارب امارات کے ثقافتی اور پسندیدہ ترین نام ہیں، یو اے ای کے سب سے زیادہ پسندیدہ ناموں کے کرداروں نے اماراتی عوام کے دلوں کو چھولیا ہے،بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کے ذریعے دوست ممالک کی ثقافت کو فروغ دینا احسن قدم ہے، پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری دنیا بھر میں سب سے بہترین انڈسٹری مانی جاتی ہے، پاکستانی ڈرامے میں اماراتی ثقافت نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب کیا ہے، حکومتی، سفارتی اور اب فنون لطیفہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا خوش آٸند ہے، یو اے ای حکومت کی جانب سے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے والے ہر فورم کو بھر پور سپورٹ کی یقین دہانی کرواتا ہوں،اماراتی ثقافت کو اجاگر کرنے والےڈرامے نے پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر عرب ممالک کے ناظرین سے بھی بھرپور داد سمیٹی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین