ٹاپ سٹوریز
عمرایوب تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل،7رکنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں کئے جاتے، نواز شریف
عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ہفتے کے روز 7 رکنی ’مذاکراتی کمیٹی‘ تشکیل دے دی جس میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ کمیٹی کس کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
عمران خان نے اسد عمر کی جانب سے استعفے کے بعد عمر ایوب خان کو پارٹی کا نیا سیکریٹری جنرل مقرر کردیا۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں تمام عہدیداروں، کارکنوں اور ارکان سے ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے عمر ایوب کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا گیا ہے۔
تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن عمران خان کی مذاکرات کی اپیل کے بعد جاری کیا گیا۔ یہ کمیکٹی عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد بنی ہے
سات رکنی مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر ،حلیم عادل شیخ، عون عباسی بپی، مراد سعید اور حماد اظہر شامل ہیں۔
صرف ایک روز قبل عمران خان نے ریاستی اداروں سے ایک اور پرجوش اپیل کی تھی کہ وہ فوری طور پر ان کی پارٹی کے ساتھ بیٹھیں، بات کریں اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے کوئی حل تلاش کریں۔
تاہم وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف دونوں نے پی ٹی آئی سربراہ کے اس اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات صرف سیاسی قوتوں سے ہوسکتے ہیں، تخریب کاروں یا دہشت گردوں سے نہیں۔
بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔
شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 27, 2023
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے عمران خان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے مذاکرات کی پیشکش کے بعد کہا کہ ’بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔‘
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی