ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

کراچی میں 3 مقامات پر اے این ایف کے چھاپے، تین من منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی میں 3 مختلف مقامات پرکارروائیوں...

شان مسعود کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کراچی کنگز کا...

فوجی عدالتوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی: نگران وزیراعلیٰ سندھ

سندھ کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل روکنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ سے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے کہا کہ سندھ حکومت عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے حق میں نہیں ہے۔ہماری پوزیشن بہت واضح ہے کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف کسی بھی قسم کی اپیل دائر نہیں کریں گے۔

میڈیا میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔

سندھ کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپیل دائر کی نہ انھوں نے کوئی ایسی ہدایت دی ہے۔

 23 اکتوبر 2023 کو سپریم کورٹ نے عام شہریوں کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلانے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عام شہریوں کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں نہیں چلایا جا سکتا۔

سپریم کورٹ نے نو اور دس مئی کے واقعات میں گرفتار ہونے والے تمام ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں سے فوجداری عدالتوں میں بھیجنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے چار ایک کی اکثریت سے سویلین کے خلاف ٹرائل فوجی عدالتوں میں چلانے کے خلاف دائر درخواستوں پر یہ فیصلہ سُنایا تھا۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d