ٹاپ سٹوریز
جب تک قانونی رسک زیرو نہیں ہوجاتا نواز شریف کی وطن واپسی کا سوچا بھی نہیں جائے گا، خواجہ آصف
مسلم لیگ ن کے سنیئر رکن اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف وطن واپس ضرور آئیں گے اور ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ان کے خلاف سکور سیٹل کر رہا ہو یا عدلیہ ان کے متعلق کوئی ایسا فیصلہ دے اس لیے ان کے خلاف تمام رسک زیرو کر کے انھیں وطن واپس لایا جائے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف سے سوال ہوا کہ اس وقت ایک سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان جیل میں ہیں اور اگر نواز شریف وطن واپس آتے ہیں اور انھیں ضمانت نہیں ملتی تو شاید انھیں بھی کچھ وقت کے لیے جیل جانا پڑے۔
اس کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہکہ ’جب تک قانونی و آئینی اعتبار سے نواز شریف کے لیے رسک زیرو نہیں ہو جاتا تب تک ان کی وطن واپسی کا نہیں سوچیں گے۔‘
انھوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد یہ فیصلہ سنایا گیا لیکن میرا خیال ہے کہ اس فیصلے کا نواز شریف کی نااہلی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا۔ ان کی نا اہلی پانچ سال گزرنے کے بعد ختم ہو چکی ہے۔‘
خواجہ آصف نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تعیناتی سے الیکشن کے انعقاد میں التوا کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یہ جو کہا جا رہا ہے کہ ان کی تعیناتی سے نگراں سیٹ اپ کو دوام بخشا جائے گا یا الیکشن میں تاخیر کی جا سکتی ہے ایسا کچھ نہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اس سے الیکشن کے انعقاد کی تاریخ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور الیکشن اگلے برس جنوری فروری میں ہی ہوں گے
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ’نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ایک دو ماہ آگے پیچھے ہو سکتے ہیں، اس کی آئین بھی اجازت دیتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ اگلے برس کے آغاز پر ہو جائیں گے۔‘
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز5 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں