Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں غیرمعمولی تیز ہوا، رفتار 38 کلومیٹر فی گھنٹہ، اگلے تین دن میں بارش کا امکان

Published

on

کراچی میں معمول سے تیزہوائیں چل پڑیں،ہواؤں کی رفتار 38کلومیٹرتک بڑھ رہی ہیں،آئندہ 3روز کے دوران شہر میں ہلکی بارش،بونداباندی اورپھوارکا امکان ہے۔

کراچی میں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چل رہی ہیں،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 38کلومیٹرفی گھنٹہ تک بڑھ رہی ہے،شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران مطلع زیادہ ترابرآلود رہنے کا امکان ہے، تین روز کے دوران معمول سے تیزہوائیں چلنے،بونداباندی اورپھوارپڑنے کا بھی امکان ہے۔

کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30سے32ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگراضلاع میں موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے۔ ٹھٹھ،بدین،تھرپارکر،سجاول،عمرکوٹ،میرپورخاص،سانگھڑ،حیدرآباد،مٹیاری،ٹنڈوالہیار،جامشورو میں بھی تیز ہوائیں چل سکتی ہیں،دیہی سندھ کی ساحلی پٹی پربونداباندی ہونے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین