Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کیبن کریو ڈیوٹی قوانین کی خلاف ورزی روکی جائے، انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن کا سی اے اے کو خط

Published

on

انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن (ITF) کے ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی سول ایوی ایشن (پاکستان) کو کیبن کریو کے لیے بنائے گئے ڈیوٹی کے قوانین کی خلاف ورزی پر خط لکھ دیا

آئی ٹی ایف کی جانب سے سی اے اے حکام کولکھے گئے خط کے متن کے مطابق پی آئی اے کی انتظامیہ کیبن کریو کے لیے بنائے گئے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے اور بین الاقوامی قوانین کے برخلاف کیبن کریو سے 12 گھنٹوں کے بجائے 16 اور 18 گھنٹوں کی ڈیوٹی کرا رہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سرفیس ٹریولنگ کے قانون کی خلاف ورزی ہی کی وجہ سے سینیئر پرسر راشدہ مجید کی جان چلی گئی اور ثمینہ اورنگزیب شدید زخمی ہے،آئی ٹی ایف نے ہدایت کی ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ ہمارے ممبر کیبن کریو ایسوسی ایشن(پکا) کے ساتھ مذاکرات کو یقینی بنائے۔

صدرپاکستان کیبن کریو ایسوسی ایشن نصراللہ خان آفریدی کے مطابق ائی ٹی ایف نے سینیئر پرسر کی موت کو قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سینیئر پر سر کی ناگہانی موت پر تعزیت بھی کی،ہم نے بارہا سول ایوی ایشن پاکستان اور ایوی ایشن منسٹر کو کیبن کریو کے ساتھ زیادتی پر خطوط لکھے،پی ائی اے کی انتظامیہ کیبن کریو کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے،پروازوں پر کیبن کریو کے زائد ڈیوٹیز کے مسئلے کو اجاگر کیا مگر ہماری شنوائی نہیں ہوئی،اخر ہم نے مجبور ہو کر ائی ٹی ایف انٹرنیشنل کو خط لکھا جن کے ہم ممبر ہیں۔

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین