Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نومئی کا پرتشدد احتجاج، پنجاب،خیبرپختونخوا میں 4600گرفتاریاں،فوجی عدالتیں پہلے سے قائم ہیں،وزیردفاع

Published

on

Healthy Political Resistance or Chaos? Column Aslam Awan

پنجاب بھر میں سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار افراد کی تعداد 3800 سے زائد ہو گئی، جبکہ خیبر پختونخوا میں پُرتشدد مظاہروں سے متعلق دہشت گردی کی 18 ایف آئی آرز درج ہیں، مجموعی طور پر دہشت گردی کے مقدمات میں 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں، انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے،پنجاب میں گرفتار تین ہزار آٹھ سو افراد میں سے دو ہزار گرفتاریاں لاہور میں کی گئی ہیں،لاہور میں پولیس نے رات گئے بھی تحریکِ انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شر پسندوں کی پُر تشدد کارروائیوں میں 162 پولیس افسران و اہلکار زخمی ہوئے، پنجاب بھر میں پولیس کے زیرِ استعمال 97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق تھانوں اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

خیبر پختونخوا میں پرتشدد مظاہروں سے متعلق دہشت گردی کی 18 ایف آئی آرز درج ہیں، مجموعی طور پر دہشت گردی کے مقدمات میں 809 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 پولیس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں سابق صوبائی وزراء اور سابق اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں،پشاور ریجن میں 5، کوہاٹ ریجن میں 4، مردان ریجن میں دہشت گردی کی 3 ایف آئی آرز درج ہیں، پشاور میں 267، مردان میں 216، کوہاٹ میں 114 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی آرز میں نامزد تمام سابق صوبائی وزراء اور بیشتر سابق اراکینِ اسمبلی 9 مئی سے روپوش ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نومئی کے واقعات میں گرفتار افراد پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کے حوالے سے کہا کہ ہے کہ نئی فوجی عدالتیں نہیں بنائی جا رہیں، پہلے سے قانون اور عدالتیں موجود ہیں، انہیں میں مقدمات چلائے جائیں گے، موجودہ حالات میں ایک سیاسی رہنما اور لیڈر افواج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، افواج کو ٹارگٹ کرنے میں وہ بیرونی افراد کو بھی شامل کر رہے ہیں، عوام جس طرح افواج سے محبت کرتی ہے اس کا اظہار اس طرح کیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین