Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

وریند سہواگ نے دورہ پاکستان کے دلچسپ قصے شئیر کر دیئے

Published

on

بھارتی بلے بازوریندر سہواگ کے حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے دورہ پاکستان کےعلاوہ پاکستانی کرکٹرز کے دلچسپ واقعات بھی شئیر کئے ہیں۔

وریند سہواگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے لوگ اتنے مہمان نواز ہیں کہ  کسی نے بھی ہم سے پاکستان میں پیسے نہیں لئے، انہوں نے کہا کہ میں نے 30،35 ساڑھیاں خریدیں اور جب پیسے دینے لگا تو مجھے منع کر دیا گیا، دکانداروں نے کہا کہ آپ مہمان ہیں مہمانوں سے پیسے نہیں لے سکتے۔

ساتھ ہی ساتھ انہوں نے شعیب اختر پر طنز بھی کردیا کہتے ہیں کہ شعیب اختر سے 05-2004 سے دوستی ہے ان کی ٹانگ کھینچنے میں بہت مزہ آتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین