تازہ ترین
ہمیں چین اور امریکا دونوں کے ساتھ چلنا ہے، بیجنگ آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری میں سپورٹ کرے گا، وفاقی وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمیں چین اور امریکا دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے، چین آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری میں سپورٹ کرے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ مقامی سطح پر ٹیکس کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے، معیشت کی بہتر ی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،تقریباً70 بلین روپے تک یکم جولائی سے ریفنڈ دیئے جاچکے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ریفنڈ ایڈمنسٹریشن پر کام ہورہا ہے،کوشش رہی ہے نچلی سطح تک ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے،حکومت نے تاجر دوست اسکیم متعارف کرائی ہے،زراعت کو ٹیکسیشن رجیم میں لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر کی اصلاحات کے حوالے سے وزیراعظم ہر ہفتے میٹنگ کرتے ہیں،وزراء اعلیٰ زرعی شعبے پر ٹیکس کیلئے قانون سازی لائیں گے،تنخواہ دار طبقہ مجھے کہتا ہے آپ نے ہمارے لیے کیا کیا ہےَ
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس واجبات ادا کرنے سے معیشت بہتر ہوگی،یہ بات سامنے آئی ہے کہ 49 لاکھ لوگ انکم ٹیکس نان فائلرز ہیں،نان فائلرز کا پورا لائف اسٹائل ڈیٹا موجود ہے،ایف بی آر سے ہراسگی ختم ہوگی،ڈیٹا ہی سب سے بڑا ثبوت ہوگا۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرز کو سینٹر لائزڈ طریقے سے نوٹس کیے جائیں گے،نان فائلرز کو ٹیکس افسران براہ راست نوٹس نہیں بھیج سکیں گے،کسٹمز میں 50 سے 200 ارب کی انڈر انوائسنگ ہے،تاجروں اور سرمایہ کاروں کیلئے سہولت کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان ملک اورعوام کے ساتھ مخلص نہیں،5 وزارتیں ایسی ہیں جن کے بعض شعبوں کا انضمام کرسکتے ہیں،کابینہ کی کمیٹی 5 وزارتوں کے معاملے پر کام کررہی ہے، آئی ٹی اور ٹیلی کام کے انضمام پر غور کررہے ہیں،صحت کا شعبہ صوبوں کی ذمہ داری ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کی وزارت ضم کرنے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر عشرت حسین نے اداروں کے حوالے سے جوکام کیا وہ آگے نہیں جاسکا،شارٹ ٹرم معاشی فیصلوں سے عوام کو سختیاں ملیں گی،چین کے ساتھ توانائی پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے،دورہ چین کے دوران پانڈہ بانڈ پر بات چیت ہوئی، چین کے وزرا نے آئی ایم ایف ڈسکشن کو سراہا ہے،انہوں نے کہا ہے اس معاہدے کو ہم سپورٹ کرتے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے منظوری میں چین پاکستان کی سپورٹ کرے گا،بیرونی ذرائع سے وسائل کیلئے پاکستان کے پاس کوئی پلان بی نہیں،دورہ چین میں کول پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقلی کرنے کی بات ہوئی ہے،ہمیں چین اور امریکا دونوں بلاکس کے ساتھ آگے چلنا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمیں تمام سرمایہ کاری برآمدی صنعتوں میں کرنا ہوگی،آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے، ہمیں آگے بڑھنا ہے تو اسٹیٹس کو ختم کرنا پڑے گا،سی پیک میں چین کے ساتھ توانائی کے 9 منصوبے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک کے ہر توانائی منصوبے کا قرض الگ ہے،سی پیک کے ہر توانائی کے منصوبے پر چین میں ماہر مقرر کرنا ہوگا،چین میں موجود مشیر پاکستان کیلئے قرضہ جات میں معاونت کرے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں عالمی منڈی سے منسلک ہیں،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہمارے شراکت دار ہیں،اصلاحات کے عمل کو پورا نہ کیا تو اگلے سال بھی یہی صورتحال ہوگی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی چنگل سے نکلنے کیلئے اصلاحات کا عمل پورا کرنا ہوگا،مسلسل شارٹ ٹرم فیصلے کرکے معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی،ایکسٹرنل فنانسنگ پر صرف 7 ارب روپے کا فرق رہ گیا ہے، پاکستان ایکسٹرنل فنانسنگ پر 7 ارب روپے کا فرق پورا کرلے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے پہلے یہ 7 ارب ڈالر کا فرق ختم ہوجائے گا،مائیکرواکنامک استحکام نہیں لاتے تو مسائل ہوں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں