Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ہمیں عمران سے پیارہے، ان کے لیے پریشان ہیں، جمائما کے بھائی بین گولڈ سمتھ کا بیان

Published

on

عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما خان کے بھائی نے سکائی نیوز سے با ت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمران خان کو بہت پسند کرتے ہیں  اور ہم ان کے لئے پریشان ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بچپن میں میرے رول ماڈل تھے، وہ ہر وقت میرے لئے موجود ہوتے تھے اور انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا بھی سکھائی، بین گولڈ سمتھ نے برطانوی میڈیاسے کہا کہ وہ پوری دنیا  بھر کے مشہور لیڈر ہیں،وہ ایک انسپائریشن ہے۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا گیا،  عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آخر عقل غالب آگئی اور انصاف مل ہی گیا

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین