ٹاپ سٹوریز
ہم نے 70 ادارے بند کرنے کی سفارش کی، حکومت نے صرف ایک ادارہ بند کیا، حکمران اخراجات کم ہی نہیں کرنا چاہتے، ڈاکٹر قیصر بنگالی
ماہر معیشت ڈاکٹر قیصر بنگالی نے حکومتی کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کے بعد کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیراعظم کی تشکیل کردہ ہائی پاورڈ کمیٹی سے استعفیٰ دینے پر کچھ باتیں واضح کرنا چاہتا ہوں،مجھ سے پہلے حفیظ پاشا اور ڈاکٹر عشرت حسین کی حکومتی اخراجات کم کرنے کی کمیٹی کی سفارشات پر بھی عمل نہیں ہوا۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ اب ہماری سفارشات بھی نہیں سنی جارہی تھیں کہا جاتا تھا کہ آپ کی بات نوٹ کرلی ہے،۔53 سرکاری اداروں کے 70 محکمے بند کرنے کی سفارش کی حکومت نے صرف ایک ادارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ تنظیم نو کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں پہلے ٹیکنیکل لوگ تھے جنہوں نے رپورٹ دی،پھر کمیٹی میں دو وفاقی وزیر اور سیاسی لوگوں کو شامل کردیا گیا،تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہوں کہ وفاقی وزراء اور سیاسی لوگوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ہم نے تجویز دی کہ ابھی صرف ادارے بند کریں اور سرکاری ملازمین کو سرپلس پول میں ڈال دیں ،ادارے بند کرنے سے 33 ارب روپے کے آپریشنل اخرجات بچائے جاسکتے تھے،اخراجات کم کرنے کی حکومت کی نیت ہی نہیں ہے۔
ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ملک دیوالیہ اور معیشت ڈوب رہی ہے لیکن اسلام آباد جائو تو لگتا ہے کہ حکومت کو احساس ہی نہیں ہے،کمیٹی کے سربراہ وفاقی وزیر خزانہ ہیں کمیٹی میں نون لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بھی ہیں۔
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی