Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

معاملات سدھارنا چاہتے ہیں،کارکن پرامن رہیں، تحریک انصاف کی قیادت شاہ محمود قریشی کے ہاتھ آگئی

Published

on

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد پارٹی قیادت شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں آگئی۔ عمران خان نے گرفتاری سے کئی روز پہلے  اپنی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پارٹی معاملات چلانے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تھی اور اس کمیٹی کا سربراہ شاہ محمود قریشی کو بنایا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج ( بدھ کو) دوپہر دو بجے چھ رکنی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ معماملات سدھارنا چاہتے ہیں۔ہمیں عمران خان تک رسائی دی جائے۔عمران خان کی زخمی ٹانگ پر چوٹیں آئیں ہیں،میرے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کی پولیس خواتین پر تشدد کررہی ہے،پارلیمنٹ کو عدلیہ سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے، ملک کو سیاستدانوں نے آئینی بحرانوں میں دھکیلا،سرمایہ کاری بند ہوچکی، آئی ایم ایف کے ساتھ ان کا پروگرام طے نہیں ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن احتجاج ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے،تحریک انصاف کے کارکنوں سے درخواست ہے احتجاج پرامن رکھیں،کوشش کروں گا عمران خان سے ملاقات ہو جائے،ہم نے معاملات کو دانشمندی سے آگے لے کر چلنا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے بھی پارٹی قیادر شاہ محمود قریشی کے ہاتھ میں ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ پارٹی کی لیڈر شپ شاہ محمود قریشی کے پاس ہے، عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق نہیں کی گئی،گرفتاری کا  کوئی نوٹس نہیں دیا گیا،وہ کاغذات کب بنائے گئے تھے یا پہلے بنا کر چھپائے گئے۔وکلا پٹیشن بنا چکے ہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

Continue Reading

مقبول ترین