ٹاپ سٹوریز
یہ جو چیف جسٹس ہے کیا کررہا ہے؟ میسج پہنچ گیا؟ عمران خان کی مسرت چیمہ کے ساتھ کال کی مبینہ آڈیو لیک
عمران خان کی سپریم کورٹ کے حکم پر رہائی کے بعد ایک آڈیو سامنے آئی ہے جس میں مبینہ طور پر عمران خان، لاہپور سے پارٹی لیڈر مسرت جمشید چیمہ سے بات کر رہے ہیں اور اپنی رہائی کے لیے دائر درخواست پر بات کر رہے ہیں۔ عمران خان نے مسرت جمشید چیمہ سے سوال کیا یہ کیا کر رہا ہے یہ جو چیف جسٹس ہے۔
اس میبنہ آڈیو لیک کا متن پیش کیا جا رہا ہے۔
عمران خان : ہاں مسرت کیا سچوئیشن ہے، ان کو میسیج پہنچ گیا؟
مسرت جمشید چیمہ:میں نے میسیج پہنچایا ہے ادھر ہم ہائی کورٹ میں بیٹھے ہوئےہیں اور ہم یہ کہہ رہے کہ ہم نہیں جائیں گے کسی صورت بھی خان صاحب کو پروڈیوس کریں۔
عمران خان : لیکن وہ خواجہ حارث ہے وہاں
مسرت جمشید چیمہ:جی خواجہ حارث اور سلمان صفدر دونوں میرے ساتھ ہیں میں ان کے ساتھ بیٹھی ہوں میں آپ کی بات بھی کراسکتی ہوں
عمران خان :نہیں میں صرف ان سے پوچھ رہا ہوں کہ ایک اعظ٘م سواتی سے یہ ضرور بات کریں کہ سپریم کورٹ میں بھی اس کے اوپر ضرور کریں کیونکہ یہ جو انہوں نے کیا ہے یہ بالکل ملافائیڈ ہے۔
مسرت جمشید چیمہ: باں بالکل سر ایسا ہی ہے
عمران خان :یہ کیا کررہا ہے یہ جو چیف جسٹس ہے؟ جو آرڈر لیتا ہے ان سے
مسرت جمشید چیمہ:ابھی اس نے نیب والے آئیں فلانے آئیں تو ہم نے کہا ہے سلمان صفدر صاحب کے میں بالکل سامنے کھڑی ہوں میں نے انہیں کہا کہ بھئی آپ ان کو کہیں کہ کورٹ میں پروڈیوس کریں ہمیں کورٹ میں لے آئیں خواجہ حارث اور ان کے میں بالکل ساتھ بیٹھی ہوں ہم نہیں ایسے جاسکتے ہم کورٹ کے اندر ہی موجود ہیں جس جج کے پاس لگا ہوا ہے چیف جسٹس کے پاس
عمران خان : نہیں یہ تو ان سے آرڈر لیتا ہے اعظم سے بات کریں دوسری طرف ابھی اعظم سے ضرور بات کریں
مسرت جمشید چیمہ:اوکے سر اپنا خیال رکھیں۔
اس گفتگو اور اس مبینہ آڈیو لیک پر درج تاریخ سے یہ لگتا ہے کہ یہ گفتگو عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ہوئی۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین5 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان5 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں