Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کے اثاثوں کی مالیت کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

Published

on

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑاوروزیر خزانہ  شمشاد اختر کےاثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

انوارالحق کاکڑ4 کروڑ81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔

نگران وزیراعظم  کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔ انوار الحق کاکڑ کے پاس 20 ایکڑ زرعی زمین ہے جس کی مالیت 80 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

نگران وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے۔ انوار الحق کاکڑ کے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں۔ نگران وزیراعظم نے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

نگران وزیر خزانہ  شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ کا گھر ظاہر کیا ہے۔شمشاد اختر  نے 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں۔

شمشاد اختر کے پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں۔شمشاد اختر نے ٹریژری  بلز کی مد میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین