ٹاپ سٹوریز
9 مئی کی سازش رائیونڈ یا بلاول ہاؤس میں ہوتی تو کیا ہوتا؟ ریاست کی رٹ قائم کرنا ہوگی، بلاول بھٹو زرداری
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کی سازش رائیونڈ یا بلاول ہاؤس میں بنائی گئی ہوتی تو کیا ہوتا، ہمیں ریاست کی رٹ کو قائم کرناہوگا۔
کراچی میں کے فور منصوبے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم 2 بڑی سیاسی جماعتیں ہیں۔سندھ اور کراچی شہباز شریف سے امیدیں رکھتے ہیں کیونکہ آپ ہمارے وزیراعظم ہیں، پورے ملک کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،4 سال بعد ایسا وزیراعظم ملا ہے جو سندھ پر توجہ دے رہا ہے،امید ہے وزیراعظم درپیش مسائل کا حل نکالیں گے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے، افسوس ہے ریاست پانی جیسا بنیادی حق دینے میں کامیاب نہیں رہی، کے فور کے 3 مراحل ہیں جس میں سے ایک پر 20 سال سے کام چل رہا ہے، کراچی کو شہباز اسپیڈ کی ضرورت ہے،کراچی پر توجہ دی جائےتو آئی ایم ایف سے جان چھڑا سکتے ہیں،بڑے بڑے دعوے کرنےسے پہلے پانی کا حق دلانا ہوگا،وزیراعظم جس طریقےسے کام کر رہے ہیں اس سے ایک سال میں زمین آسمان کا فرق آچکا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے مسائل وزیراعظم شہبازشریف ہی حل کریں گے،کراچی کے شہریوں کا ایک ہی مطالبہ ہے انہیں پانی دیں،آہستہ آہستہ ہم اپنا حق لیتے جارہے ہیں،ملک کا وزیرخارجہ ہوتے ہوئے بھی ٹینکر سے پانی خریدتا ہوں،وفاق،صوبہ اور بلدیاتی نظام اور ملک ایک پیج پر ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو اندازہ نہیں سیلاب سے کتنی تباہی ہوئی، کچھ علاقے ایسے تھے جو مکمل پانی میں ڈوبے ہوئے تھے، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں لوگ آج بھی مشکلات کا شکار ہیں، سب کو ایک ہوکر ملک کو درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنا پڑےگا، سندھ،بلوچستان،خیبرپختونخوا کو ایک بار پھر کھڑا کرنا پڑے گا،
بلاول بھٹو نے کہا کہ مون سون بارشوں میں کراچی کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا،صوبے کا تعلیمی انفراسٹرکچر بھی تباہ ہوا،ایک سال سے بچے ٹوٹے پھوٹے اسکولوں میں یا کھلے آسمان تلے پڑرھ رہے ہیں،ایم این ایز،ایم پی ایز اپنے علاقوں میں نہیں جاسکتے، واپڈا کا جواب نہیں دے سکتے،بدقسمتی سے واپڈا کا محکمہ بہت غیر مقبول ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ جب کسانوں کےساتھ کھڑے ہوتے ہیں تو معیشت کو فائدہ دلاتے ہیں،سابق حکومت میں شرجیل میمن کو سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار کرایا گیا تھا،9 مئی کی سازش نائن زیرو یا بلاول ہاؤس میں پلان ہوتی تو اس کا ردعمل کیا ہوتا؟ وزیراعظم ہاؤس میں اس قسم کی سازش بنائی جاتی تو اس کا ردعمل کیا ہوتا؟اس سازش کی پلاننگ رائیونڈ میں ہوتی تو ردعمل کیا ہوتا، کیا ہم برداشت کریں گے کہ قائداعظم کا تحفہ جناح ہاؤس جلا دیا جائے، ہمیں ریاست کی رٹ کو قائم کرناہوگا، فوجی تنصیبات پر جہاں بھارت کے لوگ نہیں آسکے ان پر اس طرح حملے کئےگئے، اگر ہم یہ سب بھول جائیں تو ملک چلانا مشکل نہیں ناممکن ہو جائےگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی