Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

گندم درآمد سکینڈل، انوارالحق کاکڑ کمیٹی کے بلانے پر نہ آئے، شمشاد اختر، محسن نقوی،گوہر اعجاز سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ

Published

on

گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی چار رکنی کمیٹی نے سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا مگرابھی تک حاضر نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل کی سربراہی میں قائم چار رکنی کمیٹی کا 6 گھنٹے سے اجلاس جاری رہا۔چار رکنی انکوائری کمیٹی کو دوپہر کا کھانا بھی اجلاس کے دوران ہی فراہم کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی جانب سے سابق سیکرٹریز فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود اور کیپٹن ریٹائرڈ آصف سے پوچھ گچھ مکمل کر لی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کمیٹی کی جانب سے بلایا گیا مگرابھی تک حاضر نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اتوار کے روز سابق نگران وفاقی وزراء شمشاد اختر، گوہر اعجاز اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی سے بھی اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔

کمیٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وفاقی کابینہ ارکان نے گندم درآمد کے معاملے پر اہم کردار ہے، ان سے انکوائری کے بغیر رپورٹ نامکمل ہوگی،چار رکنی کمیٹی نے کسٹم ، کراچی پورٹ اور ایف بی آر کے متعلقہ افسران سے تفتیش مکمل کرچکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس رات گئے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین