ٹاپ سٹوریز
شیطان کے پجاری کون؟ شیطان کی پوجا کے لیے ٹیمپل مغربی دنیا میں قانونی،ان کا ایجنڈا کیا ہے؟
کیا شیطان کے پجاری بھی وجود رکھتے ہیں؟ شیطان کی پوجا کے لیے بھی کوئی جگہ مختص ہے اور کیا کوئی حکومت شیطان کی پوجا کو مذہب تسلیم کرتی ہے؟
اس سب کا جواب ہاں ہے، اور یہ جواب شاید آپ کو حیران کر دے، شیطان کے پجاری نہ صرف موجود ہیں بلکہ امریکی حکومت شیطان کی پوجا کے لیے بنائے گئے ٹیمپلز کو تسلیم کرتی ہے۔
شیطان کے پجاریوں کا ایک بڑا اجتماع ڈاؤن ٹاؤن بوسٹسن کے میریٹ ہوٹل میں پچھلے ماہ کے اختتام پر ہوا، اس شیطانی اجتماع کے لیے ماحول بالکل ویسا ہی پراسرار اور شیطانی تھا جیسا شیطان کے تصور سے ذہن میں ابھرتا ہے۔
میریٹ ہوٹل میں ہونے والے شیطانی اجتماع کے لیے ایک کمرے میں موم بتی روشن کر کے شیطان کی پوجا کا بندوبست کیا گیا، ایک نیون سائن اس کمرے میں روشن تھا جس پر لکھا تھا، لٹل بلیک چیپل میں خوش آمدید۔
اس کمرے میں پوجا کی جو رسومات ادا کی جا رہی تھیں ان میں شیطان کے نئے پجاریوں کی اپنے پہلے مذہب کے لیے ادا کی گئی رسومات اور پوجا سے لاتعلقی کا اظہار نمایاں تھا۔
شیطان کے پجاریوں نے زمین تک گھسٹتے لمبے چوغے پہن رکھے تھے، چہروں پر سیاہ ماسک اور سروں پر ہڈ تھے۔ ان کے ہاتھ رسیوں میں بندھے تھے۔ اس پوجا میں ان کے ہاتھوں کی رسیاں کاٹ کر ان کے آزاد ہونے کا اعلان کیا جا رہا تھا۔ مذہبی کتابوں کے صفحے پھاڑ کر اچھالے جا رہے تھے جو شیطان کے پجاریوں کا پرانے مذہب سے بیزاری اور لا تعلقی کا اعلان تھا۔
اجتماع میں شریک نئے پجاریوں کے لیے یہ ایک پاورفل تجربہ تھا اور وہ اس تجربے کے اثر میں نظر آ رہے تھے۔
شیطان کے پجاریوں نے برطانوی میڈیا ہاؤس سے نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی، شیطان کے ایک چیلے نے کہا کہ ، ہم جنس پرست بطے کے طور پر مجھے کہا جاتا تھا کہ یہ مکروہ عمل ہے، ایسے لوگوں کو تباہ کردینا چاہئے، شیطانی ٹیمپل کی تلاش نے مجھے منطق اور ہمدردی کو اپنانے میں مدد دی۔
شیطانی ٹیمپل کو امریکی حکومت نے مذہب کے طور پر تسلیم کر رکھا ہے اور شیطانی ٹیمپل امریکا، یورپ اور آسٹریلیا میں موجود ہیں، ان ٹیمپلز کے عہدیدار بھی مقرر ہیں۔
بوسٹن کے میریٹ ہوٹل میں ہونے والے اس اجتماع میں 830 شیطان کے چیلے ٹکٹ خرید کر شریک ہوئے۔
شیطان کے پجاریوں یا چیلوں کا کہنا ہے کہ وہ جنت یا جہنم پر یقین نہیں رکھتے، ان کے نزدیک شیطان کسی بھی اتھارٹی پر سوال اٹھانے اور عقائد کو سائنس پر پرکھنے کا استعارہ ہے۔ اس نظریئے پر اجتماع اور اکٹھ اسے ایک مذہب بنا دیتا ہے۔
شیطانی ٹیمپل میں رسومات کے لیے شیطانی علامات کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کوئی جشن منانا ہے یا نام نام اختیار کرنا ہے تو شیطان کے لیے بنائی گئی قربان گاہ پر لٹاکر صلیب کا الٹا نشان اس کے گلے پر رکھا جاتا ہے اور سب چیختے ہیں، شیطان زندہ باد۔
شیطان پرستوں کا بظاہر یہ کہنا ہے کہ ہر کسی کو عقیدہ اختیار کرنے کا حق ہے اور ہر کسی کے حق کا احترام کرتے ہیں، شیطان پرست کہتے ہیں کہ ان کا مقصد ہرگز کسی کو پریشان کرنا نہیں۔
شیطان پرستوں کے اس اجتماع کے خلاف احتجاج کے لیے مسیحی برادری کی بڑی تعداد ہوٹل کے باہر جمع ہوئی۔ اس اجتماع میں شیطان پرستوں کے خلاف نعرے لگائے گئے اور انہیں ‘ راہ راست’ پر آنے کی تلقین بھی کی گئی۔
ہوٹل لابی میں موجود شیطان پرست اس احتجاجی مظاہرے کو دیکھتے رہے اور ان کا مذاق اڑاتے رہے۔
میریٹ ہوٹل کا چوتھا فلور شیطان پرستوں نے مکمل بک کرا رکھا تھا اور وہاں شیطان پرست لمبے لمبے سینگ پہنچے، عجیب و غریب مونچھوں اور حلیے کے ساتھ گھوم رہے تھے۔
سیاسی سرگرمیاں شیطانی ٹیمپل کی خاص شناخت ہیں، شیطان پرستوں کا کہنا ہے کہ مذہب اور ریاست کو الگ الگ رکھا جانا چاہئے، شیطان پرست اس مقصد کے لیے امریکا کی مختلف ریاستوں میں ۤئینی درخواستیں بھی دائر کرتے رہتے ہیں۔ شیطان پرست لوگوں کو اکسا کر، لڑائی کرواکر اس کا مزہ لیتے ہیں، اس کی ایک مثال اوکلاہا کی ہے، جب ریاست اوکلاہاما کے دارالحکومت میں مسیحی مذہب کے ‘ دس احکامات’ کی ایک یادگار بنائی گئی تو شیطان پرستوں نے بھی ایک شیطانی مجسمہ لا کھڑا کیا اور کہا کہ ملکی ۤئین کی پہلی ترمیم تمام مذاہب کے ساتھ یکساں سلوک کا کہتی ہے، ایک قانونی جنگ کے بعد مسیحی مذہب کی یادگار اور شیطان کا مجسمہ دونوں ہٹا دیئے گئے۔
امریکا میں اسقط حمل ایک بڑی بحث ہے، شیطان پرست اسقاط حمل کے حامی ہیں اور ان کا موقف ہے کہ ہر کسی کو اس کے جسم پر اختیار ہے۔
شیطان پرست اپنے ٹیمپلز کو اسکول کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور جہاں کہیں انہیں حمایت میسر آ جائے وہ ٹیمپل کے ساتھ سکول شروع کر دیتے ہیں، یہ ٹیمپل آفٹر سکول ‘ شیطان کلب’ بھی چلاتے ہیں۔
کئی فنکار اور دکان دار شیطانی علامات بنانے اور فروخت کرنے کا کام کرتے ہیں، یہ بکری کے سر اور پروں والی شیطانی علامات سمیت بہت کچھ فروخت کے لیے پیش کرتے ہیں اور ان کی مصنوعات پر درج ہوتا ہے ‘ شیطان آپ سے محبت کرتا ہے’
-
کھیل10 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل12 مہینے ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں
-
پاکستان5 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی