Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابراعظم کے پسندیدہ بلے باز کون؟ نام سامنے آ گئے

Published

on

بابراعظم، جن کی بیٹنگ کی دُنیا دیوانی وہ کس کی بیٹنگ کو پسند کرتے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے چار پسندیدہ بلے باز وں کے نام بتا دئیے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان  نے اپنے منفرد سٹائل اور تکنیک کی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی ہے انہوں نے سپورٹس ویب سائٹ ” کرک وِک” کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے پسندیدہ بلے بازوں کے نام بتائے۔

بابر اعظم نے سر فہرست کیوی کپتان کین ولیمسن کا ذکر کیا، ولیمسن کا شمار دنیائے کر کٹ کے بڑے بلے بازوں میں ہوتا ہے ، دوسرے نمبر پر بابر اعظم نے پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق کا تذکرہ کیا،جنہوں نے اپنے خوبصورت اسٹروک پلے اور متاثر کن تکنیک کی وجہ سے بابراعظم کو بہت متاثر کیا،انگلش بلے باز جو روٹ بھی بابر اعظم کے پسندیدہ بلے بازوں میں شامل ہیں، جوروٹ بھی ہر کنڈیشن میں رنز اسکور کرنے کی قابلیت کے بابر اعظم بھی فین بن گئے، آخر میں بابر اعظم نے انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر کا ذکر کیا، بٹلر اپنی تباہ کن بیٹنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں اور بابر اعظم کو ان کی بیٹنگ بھی کافی پسند ہے۔
بابر اعظم نے جن بلے بازوں کا ذکر کیا اور دنیائے کرکٹ میں ایک ساکھ رکھتے ہیں اور اپنی ٹیم کے اہم ترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین