ٹاپ سٹوریز

عمران خان کون ہے جو یہ بتائے کہ فیض حمید کا اوپن ٹرائل ہونا چاہئے، سکیورٹی ذرائع کا ردعمل

Published

on

با خبر سکیورٹی ذرائع نے فیض حمید سے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان ہوتا کون ہے یہ بتانے والا کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟ اگر  عمران خان کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ساری دنیا کو پتہ چلے گا کہ عمران خان کیا کرتا اور کرواتا رہا ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل سے رجیم چینج اور 9 مئی سازش بے نقاب ہوگی، نو مئی نیشنل سیکیورٹی نہیں بلکہ لوکل معاملہ ہے، ملک کی سب سے جماعت کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کے اغواء کا معاملہ ہے، اگر میں نےبغاوت کی ہے تو میرا بھی اوپن ٹرائل کریں، یہ کونسی جمہوریت ہوگی کہ سابق وزیراعظم کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں کیا جائے۔قاضی فائز جانے والا ہے تو اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچا دیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version