Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کرکٹ بورڈ کا چئیرمین کون؟نجم سیٹھی یا ذکاءاشرف؟ نواز شریف اور زرداری نے ضد پکڑ لی

Published

on

چئیرمین پی سی بی کی تقرری کے حوالے سے میاں  نواز شریف اور آصف علی زرداری آمنے سامنے آگئےہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ذکاء اشرف کو چئیرمین نامزد کرنا چاہتے ہیں  جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نجم سیٹھی کو ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بنانے  کے خواہش مند ہیں ۔

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اس معاملے پر خاموش ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مطابق کھیلوں سے متعلق تمام امور اور سرگرمیوں کو دیکھنا وزارت بین الصوبائی امور کا کام ہے ، پیپلز پارٹی کا اصرار ہے کہ چئیرمین پی سی کی تقرری  کا اختیار بھی وزارت بین الصوبائی امورکے پاس ہونا چاہئے۔

دوسری جانب  مسلم لیگ ن کا مؤقف ہے کہ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کے امور بہترین انداز میں چلا رہے ہیں اور انہیں ہی مستقل چئیرمین  ہونا چاہئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل جہاں  چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزراء سے ملاقات کی تو وہیں  ذکاء اشرف بھی چند روز قبل وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور احسان اللہ مزاری سے مل چکے ہیں۔

حسن تنولی نوجوان صحافی ہیں۔ انہوں نے ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے کمیونیکیشن میڈیا سٹیڈیز میں بی ایس کیا۔قومی و بین الاقوامی میڈیا کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں، کھیل اور انٹرٹینمنٹ سے لگاؤ رکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین