Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کالے ششیشے والی گاڑی کیوں روکی؟ لیگی ایم پی اے نے پولیس افسرکا تبادلہ کرادیا

Published

on

رکن پنجاب اسمبلی کی گاڑی روکنا تھانیدار کو مہنگا پڑ گیا۔ن لیگی ایم پی اےملک وحیدپولیس اہلکاروں سےمعافیاں منگواتےرہے۔پولیس اہلکارنےکالے شیشوں والی گاڑی کوروکاتھا۔

تھانہ باغبان پورہ کے ٹی ایس آئی یاسر اہلکاروں کے ہمراہ گشت کر رہے تھے کہ مشکوک کالے شیشوں والی گاڑی روکا۔ گاڑی نون لیگ کے ایم پی اے ملک وحید کی تھی۔

ایم پی اے نے عوام کے سامنے باوردی پولیس اہلکاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور معافی منگوائی، موبائل فون پر بنی ویڈیو منظر پہ اگئی۔

پولیس اہلکار اور ٹی ایس آئی یاسر ویڈیو نہ بنانے کے لیے ایم پی اے کی منت سماجت کرتے رہے۔ ایم پی اے نے کہا مجھ سے معافی مانگو ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔

ٹی ایس ائی یاسر اور اہلکاروں نے ایم پی اے سے معافی مانگی۔.لاہور۔ ڈی ائی جی اپریشن علی ناصر رضوی نے ٹی ایس ائی یاسر کا تبادلہ جوڈیشل ونگ کر دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین