ٹاپ سٹوریز
یونیفارم پہن لی توڈرکیسا، کچہ آپریشن میں شریک خاتون افسر، جس نےڈاکوؤں کے3 ٹھکانے تباہ کئے
سندھ اور پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری ہے ،اس آپریشن میں پولیس جواں مردی سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کر رہی ہے،اس آپریشن میں ایک خاتون پولیس افسربھی جوانوں کے ساتھ نہ صرف موجود ہیں بلکہ ڈاکوؤں کے خلاف اس آپریشن کو لیڈ کر رہی ہیں، یہ خاتون پولیس افسر رحیم یارخان صدرکی ایس ڈی پی او، دانیا رانا ہیں۔
آپریشن کے دوران ابھی تک پولیس نے پچاس سے زائد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقابلوں میں 6 ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے۔دانیا رانا کی قیادت میں تین ٹھکانے تباہ کئے گئے اور دانیا رانیا نے بہادری کی ایک مثال قائم کی جو بلاتفریق سب پولیس افسروں کے لیے قابل تقلید ہے۔
اردو کرانیکل نے خاتون پولیس افسر،اے ایس پی دانیا رانا سے خصوصی بات چیت اور کچہ آپریشن کے حوالے سے چند سوالات کئے اور حالات کو جاننے کی کوشش کی۔ دانیا رانا سے سوال کیا گیا کہ ایک خطرناک علاقے میں مشکل ترین آپریشن کر رہی ہیں تو انہیں کوئی ڈر، خوف تو نہیں؟ اس پر دانیا رانا نے کہا کہ جب یونیفارم پہن لی تو ڈر کس بات کا۔
اے ایس پی دانیا رانا نے اردو کرانیکل سے بات کرتے ہوئے آپریشن کے بتایا کہ کچہ کراچی کا بہت سے حصہ کا ہم نے ڈاکوؤں سے واگزار کرا لیا ہے۔کورائی گینگ ،لاٹھانی گینگ یہاں بہت ایکٹیو ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ان کا صفایا کریں،شروع میں تو تھوڑا سا لگا کہ اب کیا ہوگا ،پھر اپنی فورس کو دیکھ کر حوصلہ ہوا،میرے لئے اتنا مشکل نہیں تھا۔
پولیس فورس میں خواتین کی شمولیت کے متعلق سوال پراے ایس پی دانیا رانا نے کہا کہ ہمارے ملک میں 20 فیصد تک بھی خواتین نہیں ہیں جو پولیس کی نمائندگی کریں،چیلنجز کا سامنا ہمیشہ سے ہے، ان کی خواہش رہی کہ انہیں فیلڈ پوسٹنگ ملے،خواتین اورمردوں کی ٹریننگ ایک جیسی ہوتی ہے۔تو یہی وجہ ہے کہ میں نے اس شعبہ کا انتخاب کیا۔
اے ایس پی دانیا رانا نے بتایا کہ وہ رحیم یار خان سے پہلے میں ملتان میں تعینات تھیں ،رحیم یار خان میں ان کی دوسری پوسٹنگ ہے،رحیم یار خان میں بڑے عہدے پروہ پہلی خاتون ہیں، ان سے پہہلے ایک خاتون افسر تعینات تھیں جو ڈی ایس پی ٹریفک تھیں، ان کے لیے یہ ایک نیا چیلنج تھا اسی وجہ سے وہ یہاں آئیں۔
دانیا رانا کچہ آپریشن میں کئی بار ڈاکوؤں سے مقابلے کی کارروائیوں میں شامل رہیں۔ ڈاکوؤں سے سامنا پرگھبراہٹ کے سوال پراے ایس پی دانیا رانا نے کہا کہ ان کا متعدد بارڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا ہے لیکن ان کو کبھی گھبراہٹ نہیں ہوئی،وہ گھرسے دورضرورہیں گھرکی یاد بھی آتی ہے لیکن مٹی سے محبت اورفرض کے سامنے یہ کچھ بھی نہیں ہے۔
کچہ کے آپریشن میں پولیس کو اب تک اہم کامیابیاں ملی ہیں،کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے سنگین جرائم اور اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑ دیا۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دو بڑے گینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والا کیرئیر بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ عبدالخالق نامی شخص سیکنڈ کرئیر کے طور پر آپریٹ کررہا تھا۔حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں دو راکٹ لانچر بھی برآمد کیے گئے۔
عبدالخالق سے دوران تفتیش اسلحہ اور گولہ بارود کی سپلائی کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے۔ملزم نے بتایا کہ اسلحہ اوربارود کی فراہمی رکنی بلوچستان سے کی جارہی ہے، اسلحہ و بارود لینے کے لیے رمضان بگٹی اور ستار پتافی کو بھرتی کیا گیا تھا۔ستار پتافی کے بھائی نے اسمگلر خان مسوری بگٹی سے ڈیل کروائی، خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرز اور پروپیلرز خریدے گئے، اسلحہ و بارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سے منقتل ہوئی، راکٹ لانچرز اور پروپیلرز رکنی سے حاجی پور اور راجن پور تک لائے گئے۔
حکام کے مطابق موٹر سائیکل کے زریعے لانچرز اور پروپیلرز کو دو مقامی کیرئیرز کی مدد سے منتقل کیا گی۔حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیرئیر عبدالخالق سے مزید تفتیش جاری ہے، اسلحہ و بارود کی سپلائی چین کے دیگر کردار جلد گرفتار کرلیں گے۔
-
کھیل11 مہینے ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین4 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
پاکستان4 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز4 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین7 مہینے ago
بلا ٹرکاں والا سے امیر بالاج تک لاہور انڈر ورلڈ مافیا کی دشمنیاں جو سیکڑوں زندگیاں تباہ کرگئیں