Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

ایشیا کپ کا حق چھینا گیا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کریں گے، نجم سیٹھی

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی کا حق چھینا گیا تو بھارت میں ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کو دئیے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت تمام میچز نیوٹرل وینیو پرچاہتا ہے، بھارت ایسی صورت حال نہ بنائے جس کا نتیجہ ایشیا کپ اورورلڈ کپ کے بائیکاٹ پر نکلے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت ایسی صورت حال نہ بنائے کہ پھر اسے چیمپئنز ٹرافی کا بائیکاٹ کرنا پڑے، ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی پاکستان سے باہر منتقلی قابل قبول نہیں ہو گی۔

ایشاء کپ 2023 رواں ماہ ستمبر میں شیڈول ہے اور پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا ہے پہلے تو بھارت سمیت   بنگلہ دیش اور سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو مسترد کر دیا ، تاہم  ذرائع کے مطابق  پی سی بی کی جانب سے پیش کئے گئےنئے ہائبرڈ ماڈل پر سری لنکا کرکٹ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ  نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین