ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

اسرائیل نے یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائی کی دھمکی دے دی

اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر تساحی ہنجبی نے...

مصلحت کی سیاست

انسان خطا کا پتلا ہے ۔غلطیاں کرنا اِس کی...

لاہور اور پشاور ایئر پورٹس پر بیرون ملک جانے والے 3 مسافروں سے منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس  نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں...

گوادر ایئرپورٹ پر نائٹ لینڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گوادرکے بین الاقوامی ہوائی...

کچھ شرائط کے ساتھ خواتین کو بغیر محرم حج کی اجازت ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل نے خواتین کو محرم کے بغیر حج پر جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت حج کے استفسار پر تحریری جواب دے دیا۔اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے مطابق فقہ جعفریہ، مالکی اور شافعی کے مطابق خاتون محرم کے بغیر حج کرسکتی ہے۔سعودی عرب 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لئے محرم کی شرط ختم کرچکاہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ خاتون کے بغیر محرم حج کی گنجائش بعض شرائط سے مشروط ہے۔  فقہ حنفیہ اور فقہ حنبلی کے تحت محرم میسر نہ ہونے پر عورت پر حج فرض نہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جس خاتون کو قابل اعتماد خواتین کی رفاقت حاصل ہو حج پر جا سکتی ہے۔ جس عورت کو سفر اور حج کے دوران فساد یا خطرے کا اندیشہ نہ ہو بغیر محرم حج کے لئے جا سکتی ہے،

کونسل نے رائے دی کہ گروپ کے ہمراہ  خاتون حج پر جائے تو وزارت مذہبی امور پہلےچھان بین کرے، گروپ ممبران کے بارے میں اطمینان کرنے کے بعد ہی بغیر محرم حج پر جانے کی اجازت دی جائے۔سعودی عرب 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کے لئے محرم کی شرط ختم کرچکاہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d