ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ڈرامہ مینٹل پیس 6 دسمبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جائے گا

کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 6دسمبرسے...

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت، مقدمہ کیا تھا؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت...

العزیزیہ ریفرنس، جس میں نواز شریف کی بریت ابھی باقی ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دسمبر 2018 میں...

چین ایک ٹک ٹک کرتا بم ہے، برے لوگ جب مشکل میں ہوتے ہیں تو بری حرکتیں کرتے ہیں، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن نے چین کو اقتصادی چیلنجوں کی وجہ سے “ٹک ٹک کرتا ٹائم بم” قرار دیا اور کہا کہ چین کمزور ترقی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

صدر بائیڈن نے یوٹاہ میں ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ( چین کو ) کچھ مسائل ہیں، یہ اچھا نہیں، کیونکہ جب برے لوگوں کو مسائل ہوتے ہیں تو وہ بری حرکتیں کرتے ہیں۔

بائیڈن کا تبصرہ ان تبصروں کی یاد تازہ کرتا ہے جو انہوں نے جون میں ایک اور فنڈ ریزر میں کیے تھے جب انہوں نے صدر شی جن پنگ کو “آمر” کہا تھا۔ چین نے ان ریمارکس کو اشتعال انگیزی قرار دیا تھا۔

یہ تبصرہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے چین کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ، دورے کا مقصد تعلقات کو مستحکم کرنا تھا، بیجنگ نے 1979 میں باضابطہ تعلقات قائم ہونے کے بعد سے تعلقات کو سب سے نچلی سطح پر قرار دیا ہے۔

چین کا کنزیومر سیکٹر افراط زر کی زد میں آ گیا اور فیکٹری گیٹ پرائسز میں جولائی میں کمی واقع ہوئی۔اس صورتحال میں چین کے سست اقتصادی ترقی کے دور میں داخل ہونے کے خدشات ہیں۔

بائیڈن نے کہا کہ چین مشکل میں ہے۔  وہ چین کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے اور معقول  کے تعلقات چاہتے ہیں۔

بائیڈن نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت  کمپیوٹر چپس جیسی حساس ٹیکنالوجیز میں چین میں نئی امریکی سرمایہ کاری پر پابندی ہوگی۔ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین نے کہا ہے کہ وہ اس حکم کے بارے میں “شدید فکر مند” ہے اور اقدامات کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: