ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا...

سلمان بٹ کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا گیا

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ سلمان بٹ کو...

چین مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کے لیے تیار ہے، وانگ ژی

چین کے وزیرِ خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بات وزیرِ خارجہ چین وانگ ای نے عرب اور مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے وفد کے دورۂ چین کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کرنے کے لیے تیار ہے، غزہ کی صورتِ حال کو جلد سے جلد ٹھنڈا کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

وزیرِ خارجہ چین وانگ ای کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایک بڑی انسانی تباہی سامنے آ رہی ہے جو دنیا بھر کے ممالک کو متاثر کرے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیئں۔

اس حوالے سے سعودی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو ذمے داری کے مظاہرے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، اردن، مصر، فلسطین، انڈونیشیا اور او آئی سی حکام چین کے دورے پر ہیں۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: