ICC Cricket World Cup 2023

متعلقہ تحریریں

تازہ ترین

ڈرامہ مینٹل پیس 6 دسمبر سے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں پیش کیا جائے گا

کرشن چندرکے ناول سے ماخوذ ڈرامہ مینٹل پیس 6دسمبرسے...

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت، مقدمہ کیا تھا؟

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت...

العزیزیہ ریفرنس، جس میں نواز شریف کی بریت ابھی باقی ہے

سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دسمبر 2018 میں...

جارجیا الیکشن نتائج بدلنے کی سازش، ٹرمپ کے دو ساتھیوں نے گرفتاری دے دی

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا الیکشن فراڈ کے شریک ملزموں میں سے دو نے اٹلانٹا کی جیل میں گرفتاری دے دی، ٹرمپ کے سابق وکیل جان ایسٹ مین اور ری پبلکن پول کے نگران سکاٹ ہال نے کاؤنٹی شیرف کے دفتر میں گرفتاری دی۔

کاؤنٹی شیرف کے دفتر سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ توقع کی جاتی ہے کہ دیگر 17 معدا علیہان جمعہ کو گرفتاری دیں گے۔

ریپبلکن 2024 وائٹ ہاؤس کی نامزدگی دوڑ میں  سب سے آگے ٹرمپ نے تمام قانونی کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے اور دعویٰ کرتے ہیں کہ 2020 میں ڈیموکریٹک صدر جو بائیڈن سے ان کی شکست دھوکہ دہی کا نتیجہ تھی۔

ایک بیان میں ایسٹ مین نے کہا تھا کہ  وہ 100,000 ڈالر کے بانڈ کے معاہدے پر اتفاق کرنے کے اگلے دن گرفتاری دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسی فرد جرم میں خود کو حوالے کرنے آیا ہوں جو کبھی عائد نہیں کی جانی چاہئے تھی۔

سکاٹ ہال کو کاؤنٹی شیرف نے جارجیا کے جیل حکام کے حوالے کیا۔ ٹرمپ نے پیر کو 200,000 ڈالر کے بانڈ پر رضامندی ظاہر کی اور ضمانت کی شرائط کو قبول کیا ان شرائط کے تحت انہیں اس کیس میں شریک مدعا علیہان یا گواہوں کو دھمکیاں دینے سے روکا گیا ہے۔

پچھلے ہفتے جارجیا میں 41 صفحات کی فرد جرم میں ، ٹرمپ اور 18 دیگر مدعا علیہان پر ریاست میں ٹرمپ کی شکست کو پلٹانے کی کوششوں پر دھوکہ دہی اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

استغاثہ مارچ میں مقدمے کی سماعت کی کوشش کر رہا ہے لیکن مدعا علیہان کی تعداد اور کیس کی پیچیدگی تاخیر کا باعث بن سکتی ہے۔

ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف مارک میڈوز نے گزشتہ ہفتے اس کیس کو وفاقی عدالت میں منتقل کرانے اور اسے اس بنیاد پر خارج کرانے کی کوشش کی تھی کہ وہ بطور وفاقی اہلکار کیے گئے اقدامات کے لیے استغاثہ سے استثنیٰ رکھتے ہیں۔

ٹرمپ اور باقی مدعا علیہان کی طرف سے بھی اسی طرح کے دلائل اٹھانے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کو تین دیگر الگ الگ فوجداری مقدمات میں فرد جرم کا سامنا ہے۔

ان پر واشنگٹن ڈی سی میں انتخابی نتائج بدلنے کی کوششوں، فلوریڈا میں دفتر چھوڑنے کے بعد خفیہ دستاویزات کو ہینڈل کرنے پر، اور نیویارک میں ایک پورن سٹار کو چپکے سے رقم کی ادائیگی پر الزام عائد کیا گیا ہے۔

سبسکرائب کریں

تحریر کے بارے میں اپنی رائے ضرور دیں

%d bloggers like this: