Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

چینی صدر امریکی ہم منصب سے بات چیت اور ایپیک اجلاس کے لیے سان فرانسسکو پہنچ گئے

Published

on

چین کی سرکاری خبر ایجنسی شِںہوا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ سان فرانسسکو پہنچ گئے ہیں جہاں وہ امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات اور ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (ا یپیک) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سان فرانسسکو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم، امریکی وزیر خزانہ جینٹ یلین اور دیگر امریکی نمائندوں نے چینی صدر کا استقبال کیا۔

چینی صدر کی امریکی ہم منصب جوبائیڈن کے ساتھ آمدہ بات چیت ایک برس قبل انڈونیشیا کے شہر بالی میں ہونے والی ملاقات کے بعد پہلی بات چیت ہوگی ۔ بالی میں دونوں رہنماؤں کے درمیان کئی اہم مشترکہ مفاہمتیں ہوئیں۔

شی کے دورہ امریکہ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب بین الاقوامی منظرنامہ پیچیدہ اور چین-امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔

رواں سال ا یپیک اجلاس کا موضوع ” سب کیلئے لچکدار اور پائیدار مستقبل کی تخلیق ” ہے۔

ایپیک علاقائی رجحان تجزیہ رپورٹ کے مطابق سیاحت کی بحالی، کھپت میں اضافے اور طے شدہ مالی تعاون کے باوجود ا یپک کو  افراط زر، قرض، موسمیاتی تبدیلیوں، جغرافیائی اقتصادی تقسیم، تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی مسائل سے منفی خطرات کا سامنا ہے۔

گزشتہ برس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ا یپک اجلاس میں چینی صدر  نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل معاشرے کے قیام پر زور دیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین