Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

دریائے جمنا بپھر گیا، دہلی کا لال قلعہ اور راج گھاٹ پانی سے بھر گئے، وزیروں کے گھروں میں بھی پانی داخل

Published

on

دہلی میں دریائے جمنا کے پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے کئی علاقوں میں حالات خراب ہو گئے ہیں۔ سیلابی پانی رہائشی علاقوں سے وی وی آئی پی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ، وزراء کی رہائش گاہیں اور سیکرٹریٹ بھی سیلابی پانی کی زد میں آگیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مدد کے لیے فوج طلب کر لی ہے۔

سیلابی پانی راج گھاٹ میں داخل ہوگیا ہے جو مقبرے تک پہنچ گیا ہے۔ ساتھ ہی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ہریانہ کے ہتھینی بیراج سے چھوڑے جانے والے پانی اور گذشتہ کچھ دنوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش کی وجہ سے دریائے جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی ہے۔

دہلی کے تمام علاقوں میں ٹرفک کنٹرول کے لیے  4500 پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی بھر جانے اور سیلاب کے باعث ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

دہلی کے وزیر آتشی نے کہا، "اچھی خبر یہ ہے کہ پانی کی سطح میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے، یہ کل دوپہر 1 بجے سے شام 7 بجے تک مستحکم تھا اور اب یہ بہت آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔” لیکن یہ 0.1 میٹر کی شرح سے کم ہو رہا ہے۔ اس لیے پانی کم ہونے میں ایک دن لگے گا۔ علاقوں میں پانی داخل ہو رہا ہے۔ کیونکہ تمام نالے بھرے ہوئے ہیں اور یہ بیک فلو ہے، جس سے علاقے زیر آب آ رہے ہیں۔ پمپنگ اب ممکن نہیں ہے کیونکہ پانی کو جمنا میں ہی جانا ہوگا اور اس کے پانی کی سطح پہلے ہی بلند ہے۔ یہ مشکل کسی شخص یا صورتحال کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی ہندوستان میں مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پانی آہستہ آہستہ کم ہو رہا ہے۔

دہلی میں یمنا ندی کے پانی کی سطح بڑھنے سے آئی ٹی او روڈ پر بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لال قلعہ کا علاقہ بھی مکمل پانی میں ڈوبا ہوا ہے،اور لال قلعہ کے گرد پانی کی وجہ سے بند ہو جانے والی گاڑیں کھڑی ہیں۔پانی میں کھڑی ان گاڑیوں کی صرف چھتیں دکھائی دے رہی ہیں اور وہ پانی میں مکمل ڈوبی ہوئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین