دلچسپ و عجیب
برسوں قدیم درخت لیکن چھوٹے قد اور تر و تازہ، جاپان کا قدیم فن باغبانی بونسائی
ایک چھوٹے سےگملے کے اندردرخت برسہابرس تک مرجھانے کے بجائے حیران کن طورپرہرابھرارہتاہے،جاپان میں اس فن کا800سالہ پرانا بونسائی درخت بھی موجود ہے،پاکستان میں ایک صحت مندسرگرمی کے طورپراس آرٹ کو فروغ مل رہاہے،یہاں بھی قدیم درخت موجود ہیں،جن کی عمریں 60سے 80سال کے درمیان ہیں،مگردیکھنے میں وہ بالکل بونے درخت کا تصورپیش کرتے ہیں۔
باغبانی کسے اچھی نہیں لگتی،انسانی فطرت کے عین مطابق لوگ ہرے بھرے درختوں اورخوشنما پھولوں کی دیکھ کرآسودگی محسوس کرتے ہیں،اسی وجہ سے گھروں میں باغبانی کا شوق پایا جاتا ہے،اس میں اب کچن گارڈننگ بھی شامل ہوگئی،جس میں مختلف اقسام کی سبزیاں بھی اگائی جاتی ہیں۔
ماہرین کا ماننا ہے کہ درخت،پھول،پودے ذہنی تھکاوٹ اوردہنی دباؤ کو کم کرنے بھی معاون ثابت ہوتے ہیں،مگرپودوں کی افزائش کا ایک ایسا فن بھی موجود ہے،جویکسرجداگانہ ہے،اس فن کی جڑیں قدیم جاپانی ثقافت میں ملتی ہیں۔
بونسائی کے نام سے جانے والا پودوں کی افزائش کا یہ فن اب جاپانی سرحدوں سے نکل کرپوری دنیا میں پھیل چکا ہے،اس آرٹ سے وابستہ ماہرین فن کے ذریعے جڑوں اور شاخوں کی تراش خراش کا عمل ایک بہت ہی طویل اور صبرآزما اورمحنت طلب ہے،جس کے بعد ہی ایک خوبصورت اور جاذب نظر درخت تخلیق ہوتاہے۔
ماہرین کا کہناہے کہ یہ تصور بالکل غلط ہے کہ بونسائی آرٹ میں پروان چڑھنے والے درختوں کوپانی،کھاد یا دیگر ضروری اشیاء سے دور رکھا جاتاہے،ان کی جڑوں کو ضرورت کے مطابق نہ صرف کافی مقدارمیں پانی مہیا کیاجاتا ہے،بلکہ اسی طرح کھاد فراہم کی جاتی ہے جو عام پودوں یا درختوں کو دی جاتی ہے۔
بونسائی کی افزائش کے دوران پودے یا درخت کواپنی مرضی اورسوچ کے مطابق شاخوں کو ڈھالنے کے لیے انھیں باآسانی مڑجانے والےاسٹیل کے وائرسے باندھا جاتاہے۔
اس فن سے وابستہ افراد کا کہناہے کہ۔ سیدھے اورکم چوڑے پتوں والوں پودوں کےزیادہ خوبصورت درخت بنتے ہیں،جبکہ بادام،گل مہر،جامن،ناریل اور کھجور کے بہت زیادہ دیدہ زیب درخت نہیں بن پاتے۔
کہتے ہیں جاپان میں یہ فن اتنا قدیم ہے کہ آج بھی وہاں بونسائی کے 800سالہ قدیم پیڑ موجود ہیں،وہ روز اول کی طرح ہرے بھرے اورپھل پھول رہے ہیں۔
بظاہرتویہ فن جاپانی آرٹ کا شاہکار گردانا جاتاہے مگر اس فن سے وابستہ کچھ افراد کا ماننا ہے کہ اس کی تاریخ قدیم ہندوستان میں آریوویدک اور حکما کے یہاں بھی ملتی ہے،جو اپنے تجربات کے لیئے درختوں کو اس انداز میں نشوونما کرتے تھے،مگر یہ ایک اٹل حقیقت ہے کہ جدید دور میں اس فن کو متعارف کروانے کا سہرا جاپان کے باسیوں کو جاتاہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی