Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

آپ جلد برف پگھلتی دیکھیں گے، صدر بائیڈن چین سے تعلقات میں پیشرفت کے لیے پرامید

Published

on

امریکا کے صدر جو بائیڈن نے چین کے ساتھ جلد تعلقات بہتری میں پیشرفت کی امید ظاہر کی ہے، امریکا اورچین کے تعلقات جاسوس غبارے کے معاملے پر نچلی ترین سطح پر چلے گئے تھے۔

بائیڈن نے کہا کہ نومبر میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں جی 20 سربراہی اجلاس میں چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ان کی بات چیت کے بعد کے مہینوں میں تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

فروری میں واشنگٹن کے ایک مبینہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے کے اقدام  نے دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان سفارتی تنازعہ کو جنم دیا۔ تعلقات بہتری کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نےاسی دوران چین کا دورہ کرنا تھا لیکن یہ دورہ بھی اس تنازع کی نذر ہو گیا تھا۔

ہیروشیما، جاپان میں جی سیون اجلاس کے موقع پر صدر بائیڈن سے سوال کیا گیا کہ امریکا اور چین کے درمیان ایک ہاٹ لائن کا منصوبہ تھا، ہاٹ لائن اب تک کیوں آپریشنل نہیں ہوسکی۔

اس پر صدر بائیڈن نے جواب دیا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، ہاٹ لائن ہونی چاہئے، صدر شی اور میں نے بالی میں ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا تھا۔ وہ ہاٹ لائن منصوبہ تباہ ہوگیا،ایک دوسرے سے روابط کے معاملے میں سب کچھ بدل گیا مجھے لگتا ہے آپ جلد دیکھیں گی کہ برف پگھلنا شروع ہو جائے گی۔

بائیڈن انتظامیہ نے مائیکرو چپس کے معاملہ کو لے کر چین پر تجارتی پابندیاں بھی لگائی ہیں، صدر بائیڈن نے ان اقدامات کا بھی دفاع کیا اقور کہا کہ چین خطے میں تجارت کو فوجی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہا ہے، اور اسی لیے میں نے واضح کر دیا ہے کہ میں چین کے ساتھ کچھ اشیاء کی تجارت کے لیے تیار نہیں ہوں۔اب ہمیں اپنے تمام اتحادیوں سے یقین دہانی ملی ہے کہ وہ بھی ایسا نہیں کریں گے، لیکن یہ کوئی معاندانہ  عمل نہیں ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے جو کہتا ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانے جا رہے ہیں کہ ہم سٹیٹس کو کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

محمد علی عمران لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز ( لمز) میں معیشت کے طالب علم اور سوشل ایکٹوسٹ ہیں۔ ملک کی سیاسی صورتحال اور عالمی منظرنامے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ مختلف سماجی و معاشی مسائل پرلکھتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین12 گھنٹے ago

ٹیکس اہداف کی صورتحال تسلی بخش نہیں، شرائط پوری نہ ہوئیں تو منی بجٹ لانا پڑے گا، آئی ایم ایف

Uncategorized12 گھنٹے ago

قریبی دفاعی تعاون کے لیے جرمنی اور برطانیہ کے مشترکہ دفاعی اعلامیہ پر دستخط

تازہ ترین12 گھنٹے ago

یورپ کے دفاع کے کئی کمزور پہلو نیٹو کے لیے باعث تشویش

تازہ ترین13 گھنٹے ago

نیتن یاہو کے کانگریس کے خطاب سے پہلے مظاہرے، کئی ارکان کانگریس کا شرکت نہ کرنے کا اعلان

پاکستان15 گھنٹے ago

پنجاب اسمبلی کے سامنے پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ، نیلی پری نے اداکار طاہر انجم کو روک کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، ہمارا کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن لیڈر

Uncategorized16 گھنٹے ago

تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے پر متفق

تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے جی ایچ کیو پر احتجاج کے لیے اکسایا، عمران خان

تازہ ترین16 گھنٹے ago

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

مقبول ترین